Zameen Dot Com Introduced New search tools

Zameen Dot Com Introduced New Search Tools

Zameen.com نے پراپرٹی سرچ ٹرینڈز ٹول متعارف کروا دیا

پاکستا ن کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل Zameen.comنے اپنی ویب سائٹ پر ایک بالکل نیا اور منفرد فیچر’’پراپرٹی سرچ ٹرینڈ ز ٹول ‘‘ کے نام سے متعارف کروایا ہے ۔ پراپرٹی سرچ ٹرینڈ ز ٹول کی مدد سے ویب سائٹ کے صارفیں یہ جان سکتے ہیں کہ کسی بھی وقت پراپرٹی کی سرچ کے حوالے سے ملک بھر میں کون سے علاقے مقبول ترین ہیں۔ اس ٹول میں یہ صلاحیت موجو دہے کہ وہ صارفین کو ملک کے مقاما ت میں جاری ٹرینڈز کے حوالے سے براہ راست‘ حقیقی معلومات مہیا کر سکے۔


اس سہولت کی بدولت صارفین یہ جان سکتے ہیں کہ رئیل اسٹیٹ میں مقبو ل ترین مقامات کون سے ہیں، علاوہ ازیں اس سہولت کی بدولت سرمایہ کاری کے فیصلوں میں بھی آسانی ہوگی ‘ کیونکہ صارفین کو پہلے سے علم ہوگا کہ کون سا مقام کس حد تک معروف ہے ۔

(جاری ہے)


اس موقع پرZameen.comکے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ کسی بھی دوسرے کام کی طرح سے رئیل اسٹیٹ کے سیکٹر میں بھی کامیابی درست وقت پر درست فیصلے کرنے کی وجہ سے ملتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے صارفین کو بہترین خدمات فراہم کرتے ہیں اور پراپرٹی سرچ ٹرینڈز ٹول بھی ایسا ہی ایک اضافہ ہے، جس سے صارفین کو زمینی حقائق کے حوالے سے مکمل معلومات دن کے کسی بھی وقت حاصل ہو سکتی ہیں۔
ذیشان علی خان نے کہا کہ Zameen.comکو یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ اُس نے اپنے صارفین اور اپنے شراکت داروں کو بہترین اور مکمل ایمانداری کے ساتھ مارکیٹ کی خبریں وغیرہ بر وقت پہنچائی ہیں۔
اس نو متعارف ٹول کا مقصد بھی اسی سمت میں ایک نیا اضافہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ اپنے صارفین اور کلائنٹ کو خوش دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو اُن کے ساتھ معلوما ت کا تبادلہ کرنا ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو اپنے پاس موجود بہترین‘ بروقت اور زیادہ سے زیادہ معلومات اپنے کلائنٹس کو دینی ہیں۔اس سے شراکت دار آپ کے توسط سے اپنے لئے مفید فیصلے کریں گے ۔
Zameen.comپاکستان کا سب سے معروف اور کامیاب ترین پراپرٹی پورٹل ہے ۔ اسکے 12لاکھ سے زائد ماہانہ وزٹرز ہیں‘ 13لاکھ سے زائد پراپرٹی کی لسٹنگ ہیں‘ 7ہزار ایجنسیاں ہیں اور 5لاکھ کے لگ بھگ رجسٹرڈ ممبران ہیں۔

Zameen Dot Com Introduced New search tools
تاریخ اشاعت: 2015-07-30

More Technology Articles