Zond team wins in Super 8

Zond Team Wins In Super 8

زونگ سیالکوٹ سٹالیئنز چیمپئنز لیگ Twenty20 میں شرکت کیلئے بے تاب

لاہور(22 مئی 2015)پاکستان کی جدید ترین نیٹ ورک کی حامل ٹیلی کام کمپنی زونگ کی جانب سے سپانسر کی جانے والی ٹیم سیالکوٹ سٹا لیئنز نے پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹ کا سب سے بڑا معرکہ ' Super 8 ' اپنے نام کر لیا ہے۔کرکٹ کا یہ مقامی میلہ حال ہی میں فیصل آباد میں اختتام پذیر ہوا جس میں ملک کی آٹھ بہترین ٹیموں نے پنجہ آزمائی کی۔
اس موقع پر زونگ کے چیف کمرشل آفیسر بابر باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کو ایک نئے مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

ہماری قوم منتظر ہے کہ ہماری کرکٹ بین الاقوامی سطح پر وہ بلندیاں دوبارہ حاصل کرے جو ایک دور میں ہمارے عظیم کھلاڑیوں نے حاصل کی تھیں۔ہمیں خوشی ہے کہ زونگ کی جانب سے سپانسر کی جانے والی ٹیم نے بھر پور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ مقامی معرکہ سر کیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ٹیم آنے والے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک مرتبہ پھر بہترین کارکردی دکھائے گی۔

(جاری ہے)


یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ زونگ اپنے آغاز سے ہی پاکستان میںکرکٹ کی بہتری کیلئے بڑھ چڑھ کر اپنا موثر کردار ادا کرتا آرہا ہے۔گالف ہو یا کرکٹ، یا کوئی اور کھیل ،زونگ کھیل اور کھلاڑی دونوںکی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔زونگ سیالکوٹ سٹا لیئنز اس سال ہونے والی چیمپیئنز لیگ Twenty20 میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔چیمپیئنز لیگ کرکٹ کا ایک اور بڑا معرکہ ہے جس میں کرکٹ کھیلنے والے ممالک کی بہترین ڈومیسٹک ٹیموں کے مابین ٹکرائو ہوتا ہے۔ سپر8 سے سیالکوٹ سٹالیئنز کی ٹیم نے اپنا ردھم بحال کر لیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ یہ ٹیم اس بڑے مقابلے میں بھر پور پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-22

More Technology Articles