Zong Launches its “The Fastest Gets Furious” Internet Campaign

Zong Launches Its “The Fastest Gets Furious” Internet Campaign

فاسٹ اینڈ فیوریس 7 کی نمائش کے موقع پر زونگ کی نئی آفر

شہرہ آفاق فلم فاسٹ اینڈ فیوریس کا ساتواں حصہ 3 اپریل 2015 کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اسی فلم کو کیش کرانے کے لیے زونگ نے بھی ”دی فاسٹیٹ گیٹس فیوریس“ (The Fastest Gets Furious) آفر کو متعارف کرا یا ہے۔ اس آفر کے تحت زونگ کے صارفین زونگ انٹرنیٹ بنڈل سبسکرائب کر کے ڈھیروں انعامات پا سکتے ہیں۔ اس آفر کے تحت زونگ 2 اپریل 2015 کو کراچی کے سنے پیکس اوشن مال میں خصوصی پریمیئر کا بھی انعقاد کرے گا۔


اس آفر سے فائدہ اٹھانے کے لیے کسی بھی زونگ انٹرنیٹ بنڈل میں سبسکرائب کرنا ضروری ہے۔ انعامات میں پاکستان میں واقع سنے پیکس سنیماؤں میں فلم کے ٹکٹ بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ زونگ خوش نصیب صارفین کے دوبئی کے آئی میکس میں فلم دیکھنے اور آنے جانے کے تمام اخراجات برداشت کرے گا۔

(جاری ہے)

جتنا زیادہ انٹرنیٹ سبسکرپشن ہوگا اتنے ہی جیتنے کے مواقع ۔


اس کے علاوہ ماہانہ 1 جی بی یا زیادہ انٹرنیٹ بنڈل سبسکرائب کرنے پر ایک ہونڈا سی آر زیڈ سپورٹس کار جیتے کا بھی موقع۔
انٹرنیٹ بنڈل کوڈ *6464#ملا کر سبسکرائب کیے جا سکتے ہیں۔ یہ اسکیم 60 دنوں کےلیے ہے۔ اس آفر کے دوران پاکستان میں سینماؤں کے ٹکٹ ہفتہ وار قرعہ اندازی میں ملیں گے۔ دوبئی میں فلم دیکھنے کے لیے ٹکٹس کی قرعہ اندازی 10 اپریل 2015 کو ہو گی جبکہ سپورٹس کار کی قرعہ اندازی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-31

More Technology Articles