Zong Launches Roam Like Home Offer

Zong Launches Roam Like Home Offer

زونگ کی نئی روم لائک ہوم آفر

زونگ نے روم لائک ہوم (Roam Like Home) لانچ کی ہے۔ یہ آفر اُن لوگوں کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جو سعودی عرب کے سفر پر جا رہے ہوں۔اس آفرکے تحت صارفین سے رومنگ کے حوالے سے کم سے کم چارجز وصول کیے جائے گے۔ یہ اتنے کم ہیں جتنے صارفین کے اپنے گھر پر۔ صارفین اس آفر سے سعودی عرب میں اُن تمام جگہوں پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں جہاں سعودی عرب کا زین نیٹ ورک کام کر رہا ہو۔


یہ آفر زونگ کے تمام پری پیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہیں۔ یہ بغیر کسی سبسکریشن چارجز کے خود بخود ایکٹیو ہو جاتی ہے۔صارفین کو بس یہ کرنا ہوگا کہ سفر سے پہلے 310 ہیلپ لائن پر کال کر کے انٹرنیشنل رومنگ ایکسس لیول ایکٹیویٹ کرا لیں، یا پھر زونگ کی قریبی فرنچائز تشریف لے جائیں۔
یہ آفر ایکٹیویٹ ہونے کے بعد زونگ صارفین سے پاکستان یا سعودی عرب میں کال کرنے کی صورت میں 25 پیسے فی سکینڈ(بشمول ٹیکس) وصول کرتا ہے۔

(جاری ہے)

زونگ کی روم لائک ہوم آفر کے ریٹس پاکستان اور سعودی عرب کی تمام کمپنیوں میں سب سے کم ہیں۔
زونگ 12 ممالک میں کم ترین آؤٹ گوئنگ کال ریٹ بھی فراہم کر رہا ہے۔ زونگ امریکا، برطانیہ، کینیڈا، ڈنمارک، فرانس، سپین،اٹلی، پولینڈ، نیدرلینڈ، جرمنی، ہانگ کانگ اور بھارت میں 1 روپے (فی منٹ علاوہ ٹیکس) میں موبائل اور لینڈ لائن پر بات کرنے کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-28

More Technology Articles