BT to test 500Mbps broadband over copper in two towns

BT To Test 500Mbps Broadband Over Copper In Two Towns

’’جی فاسٹ‘‘ ٹیکنالوجی کی مدد سے اب براڈ بینڈ ہوگابے پناہ تیزرفتار

بی ٹی (برٹش ٹیلی کام) کا خیال ہے کہ وہ نئی G. Fast ٹیکنالوجی کی بدولت عام کاپر کی تاروں کے ذریعے کئی سو میگا بائٹ فی سیکنڈ کی سپیڈ پر براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کیا جا سکتا ہے۔ برٹش ٹیلی کام برطانیہ کے دو علاقوں میں آزمائشی طور پر جی فاسٹ کے تجربات کرے گا۔ اگر یہ تجربات کامیاب ہوئے تو ایسے گھریلو اور کاروباری اداروں میں جہاں فائبر کی بجائے کاپر کی تاریں ہیں وہاں 500 میگا بائٹ فی سیکنڈ کی سپیڈ پر براڈبینڈ فراہم کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)


برٹش ٹیلی کام کا کہنا ہے کہ جی فاسٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے صارفین کو جو سپیڈ مہیا کی جائے گی اس کا انحصار کئی چیزوں پر ہے ، جیسے کاپر کی کیبل کی کوالٹی اور موڈیم اور ایکسچینج کے درمیان فاصلہ ۔ پچھلے سال ایک دوردراز علاقے میں تجربات کے دوران برٹش ٹیلی کام نے66 میٹر کے فاصلے سے 700 میگا بائٹ فی سیکنڈ ڈاؤن لوڈ اور 200 میگابائٹ فی سیکنڈ کی اپ لوڈ سپیڈ حاصل کی تھی۔برٹش ٹیلی کام کا ارادہ ہے کہ مستقبل میں فائبر آپٹیکل اور کاپر کیبل کی مدد سے ایک جی بی فی سیکنڈ کی براڈ بینڈ سپیڈ مہیا کرے۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-01

More Technology Articles