Dropbox introducing new features

Dropbox Introducing New Features

مشہور عام سروس ڈراپ باکس اب پہلے سے انتہائی بہتر!

ؔڈراپ باکس اپنے پرو پلان کی سٹوریج میں مزید بہتری کے ساتھ ساتھ اسکے لنک شئیرنگ اور ریموٹ وائپ میں بھی بہتری لایا ہے۔
ڈراپ باکس پرو پلان 10 ڈالر ماہانہ پر ہی کام کرے گا مگر اب آپ اس قیمت پر 1TB سٹوریج حاصل کر سکیں گے۔
پرو اکاؤنٹ کی مدد سے آپ اپنے پاسورڈ لگے لنکس شئیر کر سکیں گے۔آپ شئیر کیے جانے والے لنکس پر ایکسپائیرشن ڈیٹ لگا کر مزید سکون حاصل کر سکیں گے۔

مثال کے طور پر آپ 7 دنوں کی تاریخ، یا 30 دنوں کی تاریخ یا اپنی مرضی کے مطابق کوئی بھی اور تاریخ سیٹ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


آپ چاہیں تو فائلز پر پورا کنٹرول دیے بغیر صرف view-only کے طور پر بھی فائلز کا اشتراک کر سکتے ہیں۔آپ چنے ہوئے ممبرز کے ساتھ اپنی فائلز کے نئے ورزن شئیر کر پائیں گے لیکن جن کے ساتھ آپ یہ فائلز شئیر کریں گے وہ ان میں کوئی تبدیلی نہیں کر سکیں گے۔
ایک اور نیا شامل ہونے والا ریموٹ وائپ کا فیچر بھی ہے، بہت سی ایسی ایپس ہیں جو آپ کے سمارٹ فون سے فائلز کو کلین کر سکتی ہیں لیکن یہ آپ کے لیپ ٹاپ پر بھی کام کرے گی، یعنی اگر آپ کا لیپ ٹاپ گم جائے تو آپ اس میں موجود اپنی فائلز وغیر کہیں بھی بیٹھے ڈیلیٹ کر سکتے ہیں، تاکہ آپ کا ڈیٹا کسی اور کے ہاتھ نہ لگ جائے۔

تاریخ اشاعت: 2014-08-28

More Technology Articles