Facebook Adds New Feature For Suicide Prevention

Facebook Adds New Feature For Suicide Prevention

خودکُشی کا ارادہ رکھنے والوں کے لیے فیس بک کا نیا فیچر

امریکا کے 50 فیصد صارفین کے لیے فیس بک نے نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت صارفین کسی بھی شخص کی ایسی پوسٹ کو رپورٹ کر سکتےہیں جس پر انہیں شبہ ہو کہ پوسٹ کرنے والا خودکشی کا ارادہ رکھتا ہے۔
فیس بک نے یہ فیچر امریکا میں کام کرنے والی غیر تجارتی تنظمیوں اور اداروں کے اشتراک سے شروع کیا ہے۔ موبائل اور ڈیسک ٹاپ صارفین ایسی پوسٹ کو عام طریقے سے ہی رپورٹ کر سکتے ہے۔

پوسٹ کے اوپر دائیں جانب ڈراپ ڈاؤن میں رپورٹ پوسٹ کے آپشن میں دوست سے رابطہ کرنے، کسی دوسرے دوست سے رابطہ کر کے مشکوک دوست کی مدد کرنے یا خودکشی سے روکنے والے کسی ادارے سے رابطہ کرنے کا آپشن ہوتا ہے۔
رپورٹ کے بعد خود کشی کی کوشش کرنے والا شخص جب دوبارہ فیس بک پر لاگ ان ہوگا تو فیس بک بھی اسے بہت اچھے سے خوش آمدید کرتے ہوئے کہے گا کہ ایک دوست کےخیال میں آپ کو کوئی مشکل ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد مختلف آپشن کے ذریعے اس شخص کا مختلف اداروں سے یا لوگوں سے رابطہ کرا دیا جائے گا جو اس حوالے سے سپورٹ کا تجربہ رکھتے ہیں۔
خود کشی کو روکنے کے لیے فیس بک نے 2011 سے ایک صفحہ بنایا ہوا ہے جہاں پر لوگ کسی بھی ایسی پوسٹ کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔ مگر اس طریقے میں فیس بک کو پوسٹ کا سکرین شاٹ اور بہت کچھ بتانا پڑتا ہے۔پرانا طریقہ کار اب بھی اس صفحے پر فعال ہے۔

نئے طریقے میں کسی بھی پوسٹ کے اوپر دائیں جانب موجود ڈراپ ڈاؤن سے پوسٹ کو جلدی سے رپورٹ کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کی ہوئی پوسٹ کا جائزہ لینے کے لیے فیس بک کے ماہرین ہروقت دستیاب ہوتے ہیں۔ امریکہ کے باقی صارفین کےلیے اس فیچر کو جلد ہی متعارف کرا دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-27

More Technology Articles