Facebook and Google help find Nepal earthquake survivors

Facebook And Google Help Find Nepal Earthquake Survivors

فیس بک اور گوگل کی زلزلہ زدہ علاقوں کے لیے سروس

پاکستان، نیپال اور بھارت میں آنے والے زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے(زلزلے کی تفصیلی خبر اس صفحے پر)۔ کچھ انٹرنیٹ کمپنیاں زلزلے سے متاثر علاقوں کے لوگوں کو ڈھونڈنے کے لیے نئے نئے ٹول متعارف کرا رہی ہیں۔ ایسی ہی کمپینوں میں فیس بک اور گوگل بھی شامل ہیں۔
فیس بک نے جو سروس متعارف کرائی ہے اسے سیفٹی چیک کا نام دیا ہے ، اس سروس کی مدد سے آپ زلزلہ زدہ علاقے میں اپنے دوستوں کی خیریت معلوم کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر آپ زلزلہ زدہ علاقے میں موجود ہیں تو فیس بک آپ سے پوچھے گا کہ کیا آپ محفوظ ہیں؟ ہاں کی صورت میں فیس بک آپ کے تمام دوستوں کو آپ کے محفوظ ہونے کی خبر کر دے گا۔ اس سیفٹی چیک سروس کی مدد سے زلزلہ زدہ علاقوں میں اپنے دوستوں کی خیریت معلوم کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
گوگل نے بھی نیپال اور بھارت میں آنے والے زلزلے کے بعد پرسن فائنڈر کے نام سے سروس شروع کی ہوئی ہے۔اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-26

More Technology Articles