Facebook announces Messenger Business to let users to chat directly with companies

Facebook Announces Messenger Business To Let Users To Chat Directly With Companies

فیس بک کا نیا میسنجر بزنس

آج ہونے والی فیس بک ایف 8 ڈویلپر کانفرنس کے شروع میں زکر برگ نے میسنجر بزنس کا تعارف کرایا۔ اس نئے ٹول کی مدد سے صارفین میسنجر میں رہتے ہوئے براہ راست کاروباری اداروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر میسنجر پلیٹ فارم متعارف کرانے کا ہی حصہ ہے ، جس سے فیس بک اپنی اے پی آئی تھرڈ پارٹی ڈویلپر کو استعمال کرنے دے گا۔
اب کاروباری ادارے میسنجر کو خریداروں کومصنوعات اور خریداری کی معلومات پہچانے کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

فیس بک کے صارفین بھی براہ راست میسنجر سے ہی خریداری کر سکیں گے۔ خریداری کے علاوہ کمپنیاں صارفین کو براہ راست سپورٹ بھی مہیا کر سکیں گی۔
تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کیا میسنجر بزنس کو موبائل پے منٹ فیچر سے بھی مربوط کیا جائے گا یا نہیں(تفصیلات اس صفحے پر) فیس بک نے اس بات کی وضاحت بھی نہیں کی کہ کمپنیوں اور صارفین کے درمیان ہونے والی بات چیت خفیہ ہو گی یا نہیں۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ ابھی یہ سروس چند منتخب پارٹنرز کے ساتھ شروع کی جا رہی ہے۔ تاہم فیس بک نے اُن کا نام بتائے بغیر ہی اس سروس کو لانچ کر دیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-26

More Technology Articles