Facebook introduces Save

Facebook Introduces Save

فیس بک میں سیو (save) کا فیچر متعارف کروا دیاگیا

حال ہی میں فیس بک کی جانب سے ایک نیا ’save‘ کا فیچر متعارف کروا یا گیا ہے۔اس کی مدد سے آپ سوشل نیٹ ورک پر کچھ بعد میں پڑھنے کے لیے محفوظ کر سکتے ہیں۔
اس فیچر کے بعد یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ فیس بک دوسری سروسس پوکٹ، انسٹیپلر اور ریڈ ابیلیٹی کے مدِ مقابل آگیا ہے۔اس فیچر کی مدد سے آپ جو کچھ بھی سیو کریں گے وہ ایک خاص سیکشن میں محفوظ ہو جائے گا جو کہ پرائیوٹ ہوگا۔

پس آپ وہ واحد ہونگے جس کی اس تک رسائی ہو سکے گی۔

(جاری ہے)


سیو سیکشن ویب پر ظاہر ہونے کے ساتھ ساتھ کمپنی کے آئی او یس اور اینڈرائیڈ ایپ پر اگلے کچھ دن تک محفوظ رہے گا۔ موبائل پر آپ اسے ’ More tab‘ پر پائیں گے جبکہ ڈیسک ٹاپ ویب سائٹ پر یہ بائیں سائیڈ نیویگیشن پر ملے گا۔عین ممکن ہے کہ آپ اپنی محفوظ کیے جانے والے مواد کے متعلق نیوز فیڈ پر نوٹیفیکیشن بھی موصول کریں۔

http://photo-cdn.urdupoint.com/technology/images/facebook-save.jpg

فیس بک پر کچھ بھی محفوظ کرنے کے لیے آپ کو مواد کے کونے پر موجود چھوٹے سے ایرو پر کلک کرنا ہوگا اور سیو کے آپشن کو چننا ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-07-24

More Technology Articles