Facebook launches automated Place Tips

Facebook Launches Automated Place Tips

فیس بک کی نئی سہولت۔۔۔ اب کوئی بھی نئی جگہ آپ کیلئے نئی نہیں رہے گی!!!

فیس بک نے ایک نئی سہولت متعارف کرائی ہے جس کا نام پلیس ٹپس(Place Tips)ہے۔اس سہولت کے متعارف کرانے کا بنیادی مقصد Yelp اور Foursquare کا مقابلہ ہے۔
فیس بک جب دیکھتا ہے کہ آپ کسی کاروباری جگہ یا کسی ادارے میں موجود ہیں جس کی معلومات یا پیج اس کے پاس موجود ہے تو وہ ایک پوپ اپ کی مدد سے اس جگہ کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ معلومات نیوز فیڈ میں سب سے اوپر بھی ظاہر ہوتی ہیں۔ آپ کے دوستوں نے اگر اس جگہ کےبارے میں کچھ پوسٹ کیا ہو یا کوئی جگہ وزٹ کرنے کا کہا ہو تو وہ بھی پلیس ٹپس نیوز فیڈز میں آ جاتی ہے۔
فیس بک نے اس فیچر کو تمام صارفین کے لیےایکٹیو کررہا ہے ۔ اسےسیٹنگ مینو کے لوکل پورشن سے ڈس ایبل کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-01

More Technology Articles