FIND CHROME SAVED PASSWORDS FROM ANY BROWSER

FIND CHROME SAVED PASSWORDS FROM ANY BROWSER

کروم براؤزر میں محفوظ کیے ہوئے پاس ورڈ کہیں سے بھی حاصل کریں

ایسے افراد کے لیے ، جن کے کمپیوٹر اُن کے علاوہ کوئی دوسرا استعمال نہیں کرتا،گوگل کا کروم براؤزر بہترین پاس ورڈ منیجر بھی ہے۔بہت سے لوگ گوگل کو پاس ورڈ یاد دکھنے کی ذمہ داری سونپ کر خود اس فرض سے سبکدوش ہوجاتے ہیں۔ ایسے افراد کو ایک ہی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا تھا کہ انہیں اپنے محفوظ کیے ہوئے پاس ورڈ استعمال کرنے کے لیے مخصوص کمپیوٹر استعمال کرنا پڑتا تھا ، کیونکہ کروم مخصوص کمپیوٹروں پر ہی محفوظ کیےہوئے پاس ورڈ ظاہر کرتا۔

اگر آپ اپنے پرائمری کمپیوٹر پر اپنا پاس ورڈ دیکھنا چاہیں تو سیٹنگ میں جائیں اور ایڈوانس سیکشن میں Manage passwords تلاش کریں۔
گوگل کے متعارف کرائے گئے نئے فیچر کے تحت اب آپ اُن کمپیوٹروں پر بھی اپنا پاس ورڈ دیکھ سکیں گے، جن پر آپ اپنے پرسنلائزڈ کروم کو لوڈ کرنا نہیں چاہتے۔

(جاری ہے)

گوگل کے پاس ورڈ پیج یعنی passwords.google.com پر آپ اپنے کروم براؤزر میں محٖفوظ کیے ہوئے پاس ورڈز دیکھ سکتے ہیں۔

اس پیج پر پاس ورڈز کو ڈیلیٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔ کسی بھی کمپیوٹر پر اپنے پاس ورڈ اور دیگر ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے ڈیٹا سنک کے آپشن کا فعال ہونا ضروری ہے۔ اس کے لیے کروم کی سیٹنگ کھولیں اور Advance sync سیٹنگ کھول لیں۔ تمام ڈیٹا کو اپنے passphrase کے ساتھ انکرپٹ ، پھرایسی passpharaseسیٹ کریں جو آپ کو یاد بھی رہ سکے۔ اس کے بعد او کے کر دیں۔بس آپ کا کام ہوگیا۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-08

More Technology Articles