Gmail users in the UK can now send and receive money straight from their accounts

Gmail Users In The UK Can Now Send And Receive Money Straight From Their Accounts

اب ای میل سے، نہیں جی میل سے رقم بھیجی اور وصول کی جا سکے گی

جی میل نے برطانیہ میں ایک نئی سروس متعارف کرائی ہے جس میں برطانوی صارفین اپنے ڈیسک ٹاپ سے ہی رقم کی ترسیل اور وصولی کر سکیں گے۔جی میل کی مدد سے ایسے افراد کو بھی رقم بھیجی جا سکے گی جن کے پاس پہلے سے جی میل کا آئی ڈی نہ ہو۔
رقم بھیجنے کے لیے فائل اٹیچمنٹ کے آئیکون پر ماؤس رکھیں اورپاؤنڈ کرنسی کے آئیکون پر کلک کردیں اور رقم لکھ کر بھیج دیں۔

(جاری ہے)

اگر کسی کو رقم کی ضرورت ہو تو وہ اس کے لیےاسی طریقے سے رقم منگوانے کی درخواست بھی کر سکتا ہے۔
جب کوئی پہلی دفعہ جی میل پر رقم وصول کرتا ہے تو اسے گوگل ویلٹ پر اپنا اکاؤنٹ بنا کر اسے اپنے ڈیبٹ کارڈ یا بنک اکاؤنٹ سے مربوط کرنا پڑتاہے۔ایک دفعہ یہ پراسس مکمل ہو جائے تو وصول کی ہوئی رقم بھیجی بھی جا سکتی ہیں، اسے گوگل پلے پر خرچ بھی کیا جا سکتا ہے اور اسے اپنے بنک اکاؤنٹ میں بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔
گوگل اپنے برطانوی صارفین کے لیے چند ہفتوں میں مزید نئی سہولیات متعارف کرائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-01

More Technology Articles