Google Advertisement revenue going down

Google Advertisement Revenue Going Down

گوگل کے اشتہاری منافع میں خاطر خواہ کمی۔۔۔ ایڈسنس صارفین کیلئے باعث تشویش

گوگل نے اب تک کافی رقم کمائی ہے لیکن آمدنی میں اضافہ کے باوجود کچھ سرمایہ کاروں کے خدشات دور نہیں ہوئے۔کیونکہ اشتہارات کی بنیاد پر حاصل کی جانے والی آمدنی میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔اور اس کی وجہ سے جمعہ کو گوگل سٹاک 3فیصد تک کم ہو گیا۔
Cost per click” پچھلے سال کے 6 فیصد اضافے کے مقابلے میں 2 فیصدکمی واقع ہوئی ہے۔

گوگل کے پچھلے سال کے 13.75بلین ڈالر کے مقابلے میں اس سال ستمبر کے آخر تک 16.52 بلین ڈالر کی آمدنی حاصل کی گئی ہے۔
گوگل کی آمدنی میں کمی کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں؟ اس میں “Cost per click” میں کمی مرکزی وجہ ہے، جسکے باعث اشتہارات دینے والے کم قیمت کا انتخاب کرتے ہیں، اور اشتہار شائع کرنے والی ویب سائیٹس کی آمدن کے ساتھ ساتھ گوگل کے اپنے منافع میں بھی خاصی کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

گوگل کے Publishersکافی عرصہ سے شکائیت کررہے ہیں کہ انکی آمدن میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ گوگل نے اس منافع میں کمی کا باقاعدہ اعتراف کیا ہے۔ تجزیہ کار وں کا خیال ہے کہ اگلے چند مہینوں میں گوگل کی سروس Adsenseپر اشتہارات دینے والوں کا اعتماد مزید کم ہونے کا خدشہ ہے،جسکی بنیادی وجہ فیس بک ہے۔ اشتہاری کمپنیاں انتہائی کم قیمت پر فیس بک پر اشتہارات دینے کو ترجیح دیتے ہیں، جن کی قیمت بھی انتہائی کم ہوتی ہے، اور بہتر طریقے سے صارفین کو ٹارگٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-10-20

More Technology Articles