Google launches Inbox for Gmail users

Google Launches Inbox For Gmail Users

گوگل نے اپنے جی میل صارفین کیلئے نئی اپلیکیشن ’’ان باکس‘‘ لانچ کر دی

گوگل نے اپنی نئی سروس ’ ان باکس‘ کے نام سے ریلیز کر دی ہے، جو کہ جی میل کے اکاؤنٹ کا ڈیٹا استعمال کرے گی۔یہ ای میل کی اہم معلومات پر کام کرے گی۔اور آپ اپنے نئے ’ ان بکس ‘ میں ریمائنڈر شامل کر سکیں گے۔
ان بکس بنڈلز کی صورت میں کام کرے گی۔یعنی آپ چاہیں تو ایک جیسی ای میلز کو ایک ہی جگہ پر اکٹھا کر سکیں گے۔اس کے علاوہ اس میں شامل خاص فیچرز میں ہوائی جہازوں کے اوقات کی معلومات، تقاریب کی تفصیلات، اور تصاویر اور دستاویزات جو کہ آپ کو آپ کے دوستوں کی جانب سے بھیجے گئے ہوں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اس میں ’ اسسٹ‘ کا فیچر بھی شامل ہے جس کی مدد سے آپ اپنے کیے جانے والے کاموں کے ریمائنڈرز لگا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ کو کسی سٹور پر فون کرنا ہے تو اس کا نمبر محفوظ کرنے پر آپ کو یاد دہانی کروائے گی اور یہ بھی بتائے گی کہ سٹور کھلا ہوا ہے یا نہیں۔

(جاری ہے)

اگر آپ کسی ریسٹورنٹ میں ٹیبل بک کرواتے ہیں تو اس کی کنفرمیشن ای میل کے ساتھ اس کا نقشہ بھی بتائے گی۔
ان بکس ابھی صرف کسی کی طرف سے انوائٹ کیے جانے پر ہی استعمال کی جا سکتی ہے یا پھر آپ چاہیں تو [email protected] پر سی میل کر کے دعوت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔
لیکن اس کے ساتھ ساتھ جی میل کی ایپ بھی اسی طرح کام کرتی رہے گی جیسے ابھی تک کر رہی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-10-23

More Technology Articles