Mobilink will offer free Twitter to its customers

Mobilink Will Offer Free Twitter To Its Customers

موبی لنک اور ٹویٹر کا معاہدہ۔ صارفین مفت ٹویٹر استعمال کر سکیں گے

موبی لنک نے ٹویٹر کے ساتھ پاکستان میں لائیواورپبلک سوشل نیٹ ورکنگ کے استعمال کی حوصلہ افزائی کیلئے ٹویٹرتک مفت رسائی کا معاہدہ کرلیا۔ٹویٹرپاکستان میں انٹرنیٹ کے استعمال میں تیزی لانے اور صارفین کے مابین اپنے خیالات اور معلومات کے فوری تبادلہ کے حوالے سے براہ راست پبلک، کنور سیشنز کیلئے دنیا کا سرکردہ پلیٹ فارم ہے۔

(جاری ہے)

یہ شراکت داری موبی لنک صارفین کو ٹویٹرموبائل سروسز کے جدید پورٹ فولیو بشمول ٹویٹر ایس ایم ایس اور ٹویٹر ایکسس کو استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔معاہدے کے ایک حصہ کے طور پر، موبی لنک کے صارفین پر ایک محدود مدت کے لئے ٹویٹرکے استعمال پرکسی بھی قسم کے ڈیٹا چارجز کا اطلاق نہیں ہو گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-11-22

More Technology Articles