Most exclusive web site

Most Exclusive Web Site

اس ویب سائٹ کو ایک وقت میں ایک ہی وزیٹر دیکھ سکتا ہے

یوٹیلیٹی بل جمع کرانے یا ایسے کام کے لیے جہاں زیادہ افراد جمع ہو جائیں لائن میں کھڑے ہو کر اپنا کام کرانا ضروری ہو جاتا ہے۔حقیقی زندگی کے بعد ایک ویب سائٹ نے بھی سائٹ وزٹ کرنے والوں پر ڈیجیلو لائن میں لگنے کی پابندی لگا دی ہے۔ Mostexclusivewebsite.comبپرسائٹ وزٹ کرنے کے لیے لائن میں لگتا پڑتا ہے۔نمبرآنے کے بعدسائٹ دیکھنے والوں کو صرف ایک منٹ دیا جاتا ہے ، جس میں وہ ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔


ہم نے اس ویب سائٹ کو وزٹ کرنے کے لیے ٹکٹ نمبر لیا توہمیں 211695نمبر کا ٹکٹ دیا گیا۔ اس ساتھ ہی ہمیں مطلع کیا گیا کہ 42662 افراد ہم سے آگے لائن میں لگے ہوئے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ہمیں 711 گھنٹے لائن میں کھڑا ہونا پڑے گا، یعنی پورا ایک مہینہ۔اب ایک مہینے لائن میں لگ کر جب ہم ویب سائٹ دیکھیں گے تو ہمیں کیا ملے گا؟ ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم یوٹیوب سے ملنے والی ایک ویڈیو کے مطابق ہر وہ صارف جو ایک منٹ کے لیے اس ویب سائٹ پر جاتا ہے، اسے مختلف تصویریں دیکھنے کو ملتی ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو کے مطابق ان تصویروں میں زیادہ تر بلیوں کی تصویریں تھیں۔
یہ سب دیکھ کر ہم نے تو لائن چھوڑ دی، کہ کون ایک ماہ تک ویب سائٹ پر سائٹ وزٹ کرنے کو موجود رہے ۔ آپ بھی وزٹ کیجیے اور لائن میں اپنا نمبر دیکھ کر ہی محظوظ ہوں لیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-07-03

More Technology Articles