Punjab Food Authority Public Services

Punjab Food Authority Public Services

پنجاب فوڈ اتھارٹی شکایات سروس

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنیکل بورڈ کے تعاون سے ایک سروس شروع کی ہوئی ہے۔ اس سروس کی بدولت شہری اشیائے خردونوش میں ملاوٹ وغیرہ کی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

شہری اس سروس کو استعمال کرتے ہوئے کھلے دودھ، ڈبے کے دودھ، ڈبوں میں محفوظ غذا، آئل، گھی، آٹا، چینی، پانی کی بوتل، مشروبات، سوڈا واٹر، پھل اور سبزیاں، گائے اور مرغی کا گوشت، دالیں ، مصالہ جات، ہوٹلوں میں صفائی کی صورت حال، ہوٹلوں کے سٹاف کا حفظان کے صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنا، برتنوں کا صاف نہ ہونا، حفظان صحت کے اصولوں سے ہٹ کر بنی خوراک اور اسی طرح کے دیگر مسائل کے حوالے سے اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔


صوبہ پنجاب کے تمام شہروں سے اپنی شکایات درج کرانے کے لیے ذمہ دار شہری سروس کے فون نمبر 080002345 پر کال کر کے 1 کا انتخاب کریں۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر بھی الیکٹرونک شکایت درج کرانے کی سہولت موجود ہے مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویب سائٹ اپنی بینڈ وڈتھ کی حد ختم ہونے کے باعث اس وقت قابل رسائی نہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویب سائٹ کو محدود بینڈ وڈتھ جیسے چھوٹے مسائل سے پاک ہونا چاہیے۔

Punjab Food Authority Public Services
تاریخ اشاعت: 2015-07-30

More Technology Articles