Viber introduces Video calls in Android and IOS

Viber Introduces Video Calls In Android And IOS

وائبر اب ویڈیو کالز کی سہولت کے ساتھ!

وائبر نے اپنی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپ کو ورزن 5.0 پر اپ ڈیٹ کیا ہے اور اپڈیٹ کے بعد یہ مشہور ایپلیکیشن موبائل میں ویڈیو کالنگ کی سہولت لے کر آیا ہے۔اس اپڈیٹ کے بعد وائبر کسی حد تک سکائپ کے مقابلے پر آگیا ہے جو کہ ویڈیو کال کرنے کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپ ہے۔

(جاری ہے)


وائبر کا نیا ورزن اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئے یوزر انٹرفیس اور آئی او ایس کی لیے بہتر سٹیکر لے کر آیا ہے۔

یہاں تک کہ ڈیسک ٹاپ ورزن میں بھی وائبر کو بہتر یوزر انٹر فیس اور اپڈیٹڈ بیک گراؤنڈ کے ساتھ دیکھیں گے۔
اب آپ وائبر پر پہلے کی نسبت زیادہ آسانی سے نئے دوستوں کو شامل کر سکیں گے۔ وائبر کا یہ اپڈیٹڈ ورزن گوگل پلے سٹور اور ایپل ایپ سٹور پر دستیاب ہے۔ہمارے تجربے کے مطابق فلحال وائبر کی ویڈیو کالز سکائپ او ر دیگر نیٹ ورکس سے بہتر ہیں!۔

تاریخ اشاعت: 2014-09-12

More Technology Articles