Zong Offers Online Recharge through Credit and Debit Cards

Zong Offers Online Recharge Through Credit And Debit Cards

زونگ نے آن لائن ری چارج کی سہولت متعارف کرا دی

زونگ کے صارفین اب اپنے ڈیبٹ یا کریڈ ٹ کارڈ کی مدد سے اپنا موبائل بیلنس ری چارج کر سکتے ہیں۔زونگ نے اپنے پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین کو سہولت دی ہے کہ وہ اپنے ڈیبٹ یا کریڈٹ کار کی مدد سے دنیا کے کسی بھی کونے سے اپنے موبائل اکاؤنٹ کو ری چارج کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)



آن لائن اکاؤنٹ ری چارج کرنے کا طریقہ
• زونگ کے آن لائن پے منٹ پورٹل تک رسائی کے لیے یہاں کلک کریں.
• اپنے اکاؤنٹ کی قسم کو منتخب کریں۔

اکاؤنٹ کی قسم پری پیڈیا پوسٹ پیڈ ہوگی
• مطلوبہ معلومات مہیا کریں اور ری چارج پر کلک کر دیں
• اگلے صفحے پر کریڈٹ کارڈ کی معلومات دے کر Submit کر دیں

یاد رہے زونگ کی اس سہولت کےذریعے 24 گھنٹے میں کسی ایک پری پیڈ موبائل نمبر پر 2000 ر وپے اور پوسٹ پیڈ نمبر پر 5000 روپے تک کا ری چارج کیا جا سکتا ہے۔
کسی دشواری کا سامنا ہونے کی صورت میں زونگ ہیلپ لائن سے معاونت لی جا سکتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-01

More Technology Articles