BILL GATES REMEMBERED LICENSE PLATEs of EVERYONE AT MICROSOFT SO HE COULD CHECK WHEN THEY CAME AND WENT

BILL GATES REMEMBERED  LICENSE PLATEs Of EVERYONE AT MICROSOFT SO HE COULD CHECK WHEN THEY CAME AND WENT

بل گیٹس مائیکروسافٹ میں ہرکسی کی لائسنس پلیٹ کا نمبر بھی یاد رکھتے تھے

دنیا کا امیر ترین انسان بننے کے لیے کیا کیا پاپڑ نہیں بیلنے پڑتے۔مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے بی بی سی کے ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ مائیکروسافٹ کے تمام ملازمین کی کاروں کے نمبر پلیٹ یاد رکھتے تھے۔ اس سے انہیں ملازمین کے کام پر آنے اور واپس کے جانے کے اوقات چیک کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔
بل گیٹس کا کہنا تھا کہ میں ملازمین کے کام کے حوالے سے اُن پر اپنے معیارات لاگو کرنا نہیں چاہتا تھا تاہم میں پارکنگ لاٹ میں جا کر دیکھتا رہتا تھا کہ کون کب کا م پر آیا ہے اور کب واپس گیا ہے۔

(جاری ہے)


بل گیٹس کے مطابق جب انہوں نے مائیکروسافٹ کی بنیاد رکھی وہ کافی لوگوں سے زیادہ حساس تھے مگر سٹیو جابز سے زیادہ حساس نہ تھے۔پروگرام میں بل گیٹس نے سٹیو جابز کی بھی بہت تعریف کی۔
بل گیٹس کی سرکردگی میں مائیکرسافٹ نے ایپل کی خاصی مدد کی تھی، 1990 کی دہائی میں ایپل کے پاس سرمائے کی خاصی کمی تھی اور انہیں آئی پوڈ بنانا تھا، ایسے میں بل گیٹس ، سٹیو جابز کے ساتھ نمودار ہوئے۔
آج کل بل گیٹس فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں تاہم اُن کے وقت کا ایک تہائی حصہ اب بھی مائیکروسافٹ میں سی ای او، ستیانڈلا، کے مشیر کے طور پر گزرتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-06

More Technology Articles