GOOGLE CEO IS 14,400 TIMES RICHER THAN YOU

GOOGLE CEO IS 14,400 TIMES RICHER THAN YOU

سندر پچائی، امریکا کا سب سے زیادہ تنخواہ لینے والا سی ای او

کمپنی کےریکارڈ کے مطابق گوگل کے سی ای او سندر پچائی نےجب اکتوبر میں سی ای او کا عہدہ سنبھالا تھا، اسے کمپنی کے 199 ملین ڈالر مالیت کے شیئرزبھی ملے تھے، یہی چیز اسے امریکا کے بہترین سی ای اوز میں شامل کرتی ہے۔199 ملین ڈالر کے شیئرز ملنے کےبعد سندر پچائی کے الفابیٹ میں شیئر ز کی مالیت 650 ملین ڈالر ہوگئی تھی۔ گارجین اخبار کے مطابق سندر پچائی عام امریکی شہری سے 14400 گنا زیادہ امیر ہے۔

(جاری ہے)


تصور کریں قریباً 15ہزار عام امریکیوں سے زیادہ امیر سندر پچائی گوگل کے بانی سرگے برن کی دولت کے نزدیک ترین بھی نہیں ۔ سرگے برن کے اثاثہ جات کی مالیت 34.5 ارب ڈالر جبکہ لیری پیج کی دولت کا اندازہ 35.3ارب ڈالر ہے۔
35ارب ڈالر کے اثاثہ جات 45 ہزار ڈالر کے اثاثہ جات رکھنے والے عام امریکی کے اثاثہ جات سے 7لاکھ 80ہزار گنا زیادہ ہیں۔
10اگست 2015 کو سندر پچائی کے سی ای او بننے کےاعلان کے بعد کمپنی کے سٹاک میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سندر پچائی کی دولت میں بھی کافی اضافہ ہو گیا ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-10

More Technology Articles