Google and Facebook battle for 15-year old app whiz kid

Google And Facebook Battle For 15-year Old App Whiz Kid

گوگل اور فیس بک کے درمیان نئی جنگ

گوگل اور فیس بک جیسی بڑی کمپنیاں اس وقت اس ان کوششوں میں مصروف ہیں کہ ایک 15 سالہ لڑکا ان کی کمپنی میں شامل ہوجائے۔ 15 سالہ لڑکے بین پاسٹرناک(Ben Pasternak) کا تعلق سڈنی ، آسٹریلیا سے ہے، اُس نے ایک دوسرے نوجوان ڈویلپر کی مدد لے کر آئی فون کے لیے ایک سادہ سی گیم ایپلی کیشن impossible rush بنائی اورپچھلے سال اکتوبر میں انٹرنیٹ پر جاری کر دی۔ اپنی لانچ سے لیکر اب تک یہ گیم ایپلی کیشن 5 لاکھ دفعہ ڈاؤن لوڈ ہو چکی ہے۔

اس گیم کے کھیلنے والوں سے گیم کے حوالے سےسوال کیا تو انہوں نے کہا واقعی یہ گیم ایسی ہے جس کی لت لگ جائے۔اس کی ایک وجہ تو ایپ سٹور پر اس کی بہترین کارکردگی ہے۔
اب فیس بک نے ذہین بین کو اپنے ہیڈکوارٹر میں ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیٹ شپ میں بلایا اور گوگل کے وائس پریذیڈنٹ نے اسے گوگل میں شمولیت کی دعوت دے ڈالی۔

(جاری ہے)


گوگل اور ایم آئی ٹی Hack Generation Y کے نام سے ایک ایونٹ کا بھی انعقاد کر رہا ہے ، جس میں 450 ذہین نوجوانوں کے ساتھ بین پاسٹرناک کو بھی مدعو کیاہے۔

اسی ہفتے ہونے والے اس ایونٹ میں ان نوجوانوں کو 36 گھنٹوں میں کوئی پراڈکٹ بنانے کاکہا جائے گا۔
بین پاسٹرناک دوسری ایپلی کیشن پر کام کر رہاہے جس کا نام ون (One) ہے۔ بین کےمطابق اس ایپلی کیشن میں تمام سوشل میڈیا کی نیوز فیڈ کو ایک جگہ پر دیکھا جا سکے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-26

More Technology Articles