Microsoft launching Solitaire Collection on Android and iOS

Microsoft Launching Solitaire Collection On Android And IOS

مائیکروسافٹ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لیے سولیٹائیر کلیکشن لانچ کرے گا

سولیٹائیر کلیکشن اُن چند گیمز میں سے ایک ہے جو مائیکروسافٹ کے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں پہلے سے انسٹال ہیں۔اگرچہ یہ کچھ لوگوں کو پسند نہیں مگر بہت سے لوگ اس کے دیوانے ہیں۔
مائیکروسافٹ نے اب تصدیق کی ہے کہ سولیٹائیر کلیکشن کو اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارم کے لیے بھی جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اینڈاروئیڈ اور آئی او ایس کے لیے یہ گیمز ابھی ڈویلپمنٹ کے مراحل میں ہے، مائیکروسافٹ جلد ہی اسے فیڈ بیک حاصل کرنے کے لیے مخصوص صارفین کے لیے لانچ کرے گا۔

ایسے صارفین جنہوں نے بیٹا پروگرام میں رجسٹریشن کرائی ہوئی ہے انہیں دونوں پلیٹ فارمزپر سولیٹائیر کلیکشن تک رسائی دی جائے گی۔
یہ گیمز آئی او ایس 8یا جدید اور اینڈروئیڈ 4.4 یاجدید ورژن پر ہی چل سکیں گی۔سولیٹائر کلیکشن کو چلنے کے لیے دونوں پلیٹ فارمز پر480 x 800 پکسل ریزولوشن درکار ہوگی۔ونڈوز فون صارفین کے پاس یہ گیمز پہلے سے ہی دستیاب ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-24

More Technology Articles