PAKISTAN SUPER LEAGUE AND ASSOCIATED TEAMS LAUNCH OFFICIAL APPS

PAKISTAN SUPER LEAGUE AND ASSOCIATED TEAMS LAUNCH OFFICIAL APPS

پاکستان سپر لیگ اور شریک ٹیموں کی آفیشل ایپلی کیشنز

پاکستان سپر لیگ کا آغاز ہوچکا ہے۔ کرکٹ اور کھلاڑیوں کے چاہنے والوں کے لیے پی ایس ایل اور شریک ٹیموں نے موبائل ایپلی کیشنزلانچ کی ہیں۔پی ایس ایل نے تو تمام میچز کی ویڈیو سٹریمنگ کا بھی بندوبست کیا ہے ۔ میچوں کی ویڈیو سٹریمنگ ذیل کے روابط پر دیکھی جا سکتی ہے۔

psl-t20.com/live
cricketgateway.com
www.pcb.com.pk

پی ایس ایل ایپلی کیشن
پی ایس ایل آفیشل ایپ کے ذریعے شائقین ٹیموں اور کھلاڑیوں کی معلومات حاصل کرنے کے علاوہ میچ رپورٹ، میچ کے تجزیے اور کیمرے کے پیچھے ہونے والی کوریج دیکھ سکتےہیں۔

دیگر بہت سی اضافی خصوصیات کے ساتھ پی ایس ایل کی اینڈرویڈ ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

(جاری ہے)


پی ایس ایل کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

کراچی کنگز
اے آر وائی گروپ نے کراچی کنگز کی آفیشل ایپلی کیشن جاری کر دی ہے، جس سے ٹیم کے شائقین اپنی ٹیم کے بارے میں لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ رہ سکتے ہیں۔

یہ ایپلی کیشن ٹیم کے حوالے سے معلومات اور ویڈیوز کا پورٹل بھی ہے۔
پلے سٹور سے اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

پشاور زلمی
ہائیر سپانسرڈ پشاور زلمی نے بھی اپنی سمارٹ فونز ایپلی کیشن جاری کر دی ہے۔ اس ایپلی کیشن کا لے آؤٹ دوسری ٹیم کی ایپلی کیشن سے کافی بہتر ہے۔
اس ایپلی کیشن سے ٹیم کے شائقین اپنی ٹیم کے متعلق تمام معلومات اور خبروں سے اپ ڈیٹ رہ سکتے ہیں۔ایپلی کیشن کے خبروں میں سیکشن میں ٹیم کے متعلق تمام خبریں اپ ڈیٹ ہوجاتی ہے۔
پشاور زلمی کی اینڈروئیڈ ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں.
پشاور زلمی آئی او ایس ایپلی کیشن ڈاون لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں.

PAKISTAN SUPER LEAGUE AND ASSOCIATED TEAMS LAUNCH OFFICIAL APPS
تاریخ اشاعت: 2016-02-05

More Technology Articles