PlayPod, Pakistani Racing Simulator

PlayPod, Pakistani Racing Simulator

پلے پوڈ۔ پاکستانی ریسنگ سیمولیٹر

پلے پوڈ ایک ریسنگ سیمولیٹر ہے جسے پاکستان میں بنایا گیا ہے۔ پلے پوڈ ایک سٹیئرنگ وہیل، سٹیل کلچ، بریک سسٹم، گیئر باکس، 32 انچ ایچ ڈی ایل ای ڈ ی ٹی وی، ایڈیفر 2.1 چینل سپیکر اور کار کی سیٹ پر مشمل ریسنگ سیمولیٹر ہے۔ پلے پوڈ کا سٹیرنگ وہیل عام کار کی طرح 90 درجے پر گھوم سکتا ہے۔ گیم کھیلنے والوں کے آرام کا خیال کرتے ہوئے اس میں کارہی کی سیٹ لگائی گئی ہے تاکہ کئی گھنٹوں تک آرام سے گیم کھیلی جا سکے۔

آواز کے لیے سپیکر سیٹ کے پیچھے نصب کیے گئے ہیں۔
پلے پوڈ پر پی سی، پلے سٹیشن 2، پلے سٹیشن 3 اور ایکس باکس کی سپورٹ موجود ہے۔ اس کے علاوہ ایم 4 اور کرونس میکس کنورٹر کی مدد سے پلے سٹیشن 4 اور ایکس باکس ون کی سپورٹ بھی ہے۔ پلے پوڈ کے پیکج میں پی سی کے لیے 50 جی بی سیمولیٹر زبھی شامل ہے۔

(جاری ہے)


پلے پوڈ 5 فٹ اونچا، 6فٹ لمبا اور 3 فٹ چوڑا ہے۔ اس کی اوپری چھت کو الگ بھی کیا جا سکتا ہے۔پلے پوڈ کی قیمت 1 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔ اگر آپ پلے پوڈ کو ٹسٹ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف 11 جانا پڑے گا۔ اس کی مزید معلومات فیس بک کے اس صفحے یا فون نمبر03335233457 سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

پلاے پوڈ

تاریخ اشاعت: 2015-03-25

More Technology Articles