ہمارے بارے میں

English

اُردو پوائنٹ کا باقاعدہ آغاز 14اگست 2000ء میں ہوا۔ اُردو پوائنٹ سے قبل یہ سائیٹ ’’اُردو کارڈز‘‘ کے نام سے مشہور تھی، جسکا آغاز 1998میں ہوا تھا۔ ’’اُردو کارڈز‘‘ پر پہلے اُردو میں کارڈز بھیجنے کی سہولت تھی، لیکن قارئین کی فرمائش پر اس میں شاعری کا اضافہ کیا گیا،جسکی بھرپور کامیابی اور شہرت کے بعد’’ اُردو پوائنٹ‘‘ کو تخلیق کیا گیا۔ آغاز میں اُردو پوائنٹ پر 12سیکشن تھے، اور یہ سادہ طریقے سے اپ ڈیٹ ہوتی تھی۔ اس میں کسی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کیا گیا تھا، سادہ HTMLصفحات کے ساتھ اس سائیٹ کوکئی سال چلایا جاتا رہا۔

’’ اُردو پوائنٹ ‘‘ کے خالق جناب علی چوہدری ہیں، جنہوں نے انتہائی محنت اور جدت سے اس سائیٹ کو بنایا اور کامیابی سے چلایا۔ علی چوہدری اسوقت اُردو پوائنٹ کے مدیر اعلٰی ہیں۔ اُردو پوائنٹ اسوقت دنیا کی سب سے بڑی اُردو ویب سائیٹ ہے، اور انٹرنیٹ پر اُردو کی پہچان ہے۔ اُردو زبان کی ترویج و ترقی میں اُردو پوائنٹ کا اہم کردار ہے، دنیا بھر سے روزانہ اُردو پڑھنے والے اُردو پوائنٹ کو استعمال کرتے ہیں۔ اُردو پوائنٹ کو اُردو ادب اورصحافت میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے، اور انٹرنیٹ پر سب سے بڑے آزاد اخبار ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ اُردو پوائنٹ نے روز اول سے اپنی خبروں، مضامین، کالمز اور اداریوں کے ذریعے ہمیشہ سچ کی ترویج کی ہے۔ بغیر کسی ریاستی اور سیاسی دباؤ کے اپنا کام ایمانداری سے سر انجام دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ دیگر اخبارات کی آن لائن موجودگی کے باوجود ’’روزنامہ اُردو پوائنٹ‘‘ پاکستانی صحافت میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ، او ربین الاقوامی انٹرنیٹ صحافت میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔

اُردو پوائنٹ کو ماضی میں دبانے کی بیش بہا کوششیں کی گئیں، کبھی ہمارے سروز کو ’’ہیک‘‘ کیا گیا، کبھی حکومت کی طرف سے بند کیا گیا، اور کبھی نام نہاد فلٹرز کے ذریعے سائیٹ کو پاکستان میں بند کرنے کی کوشش کی گئی۔ لیکن قارئین کی بیش بہا محبت اور ساتھ کی بدولت اُردو پوائنٹ نے اپنا سفر کامیابی اور بہادری کے ساتھ جاری رکھا۔

اُردو ادب کی ترویج اور ترقی میں اُردو پوائنٹ کا کردارانتہائی اہم ہے، اُردو پوائنٹ نے روز اول سے نئے اور پرانے ادیبوں اور شاعروں کو برابر پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ اور بغیر کسی تفریق کے معیاری ادب کو شائع کیا ہے۔ جس سے ہزاروں نئے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، اور اُردو ادب کو نئے اور معیاری شاعراور ادیب میسرہوئے ہیں۔ اسکے علاوہ معیاری ادب پڑھنے والوں کو بھی تسکین میسر ہوئی ہے۔ اُردو پوائنٹ انتظامیہ اُردو کی خدمت اور ترویج میں دن رات مصروف ہے۔ اگر آپ اُردو پوائنٹ پر کسی خامی کو دیکھیں تو ہمیں ضرور اطلاع دیں۔ ہم پوری کوشش کریں گے کہ اس خامی کو دور کیا جا سکے۔ا سکے علاوہ آپ کی قیمتی رائے اور تجاویز اُردو پوائنٹ کو بہتر سے بہترین بنانے میں اہم کردار ادا کر تی ہیں۔ ہمیں اپنی آراء اور تجاویز سے ضرور آگاہ کیجئے۔