Benjamin Franklin - Article No. 1770

Benjamin Franklin

بنجمن فرینکلن - تحریر نمبر 1770

بنجمن فرینکلن تاریخ کی غیر معمولی ترین شخصیات میں سے ایک ہے ۔جس نے لیونارڈو ڈاونسی سے کہیں زیادہ کامیابی کے ساتھ مختلف شعبوں مے کارہائے نمایاں انجام دیے

بدھ 19 ستمبر 2018

مائیکل ھارٹ
میرے خیال میں یہ کہنا مناسب ہوگا کہ بنجمن فرینکلن تاریخ کی غیر معمولی ترین شخصیات میں سے ایک ہے ۔جس نے لیونارڈو ڈاونسی سے کہیں زیادہ کامیابی کے ساتھ مختلف شعبوں مے کارہائے نمایاں انجام دیے ۔یہ بات حیران کن مگر سچ ہے کہ فرینکلن انسانی کلوش کے کم از کم چار میدانوں میں نہایت کامیاب رہا ۔ان میں کاروبار‘سائنس ‘ادب اور سیاست شامل ہیں ۔

بنجمن کی کاروباری زندگی راکھ سے لاکھ تک پہنچ کی کلاسیکی ادب کی کہانیوں جیسی ہے ۔بوسٹن میں اس کا خاندان کسمپرسی کی زندگی گزارتا تھا۔نوجوانی میں فلاڈ یلفیا میں مکمل قلاش تھا۔ عمر کی چوتھی دہائی میں فرینکلن اپنے اشاعت گھر‘اپنے اخبار اور دیگر کاروباری مشاغل کے بل پر ایک ر ئیس آدمی بن گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران میں فارغ وقت میں وہ سائنس کا مطالعہ کرتا ۔

اس نے اپنے طور پر چار غیر ملکی زبانیں سیکھیں ۔بطور سائنس دان فرینکلن کی وجہ شہرت برقیات اور روشنی کے حوالے سے اس کی تحقیقات ہیں ۔اس نے کئی ایک انتہائی کا ر آمد ایجادات بھی کیں ۔جن میں فرینکلن کا چولہا ‘دوسری ماسکی والے عد سے اور جلتی ہوئی سلاخ۔موخرالذکر ایجاد تو آج بھی بہت زیادہ استعمال ہوتی ہے۔اولین ادبی کاوشیں اس نے بطور صحافی کیں ۔
اس نے جلد ہی (Poor Richard s Almanac) شائع کی جس میں اس نے ایک تیز طرار فقرہ لکھنے کے غیر معمولی جوہر کا اظہار کیا۔(چند ہی مصنّفین نے اس قدر یاد رہ جانے والے مقولات اپنے پیچھے چھوڑے ہوں گے۔بعد کے سالوں میں ا س نے ایک خود نوشت سوانح عمری بھی لکھی۔یہ دنیا کی معروف کتابوں میں شمار ہوتی ہے۔آج بھی اسے رغبت سے پڑھا جاتا ہے ۔سیاست میں فرینکلن ایک منتظم کے طور پر بھی کامیاب رہا (وہ کالونیوں کا ”پوسٹ ماسٹر جنرل “تھا)۔

اس کے تحت ڈاک کا ادارہ منفعت بخش ہو گیا )قانون ساز کی حیثیت سے بھی اس نے کامیابی حاصل کی (وہ پینسائل وینیا کی مجلس قانون ساز کا ایک سے زائد مرتبہ رکن بنا)۔اس کا ایک پہلو سفارت کار کا بھی تھا۔(وہ امریکی تاریخ کے سنگین دور میں فرانس میں امریکی سفیر کی حیثیت سے بہت معروف اور کامیاب رہا)مزید برآں وہ امریکی اعلان نامہ آزادی کے دستخط کنندوں میں شامل تھا اور بعدازاں آئینی اجلاس کا رکن رہا۔

ان تمام شعبوں کے علاوہ فرینکلن کی سیاسی زندگی کا پانچواں پہلو عوامی ہمدرد اور منتظم کا بھی ہے۔مثال کے طور پر وہ فلاڈیلفیا کے اولین ہسپتال کے بانیوں میں شامل تھا۔اس نے کالونیوں میں اولین آگ بجھانے والے ادارے کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔اس نے بلدیاتی پولیس کے محکمہ کے قیام کے لیے بھی کامیاب کلوش کی ۔اس نے ایک سفری کتب خانہ بھی تشکیل دیا‘اور اولین سائنسی تنظیم کی بنیادی رکھی۔
ہم سب کی طرح فرینکلن کو مشکلات اور شدید ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔تا ہم اس کی زندگی ایک بھر پور اور کامیاب زندگی کی تاریخ میں حیران کن اور غیر معمولی مثال ہے۔چوراسی سالہ طویل زندگی میں فرینکلن کی صحت قابل مثال رہی ۔اس زمین کی ایک طویل‘بھر پور ‘کار آمد ‘ہمہ رنگ اور خوشحال زندگی فرینکلن کے مقدر میں آئی ۔ان تمام تفصیلات کی روشنی میں فرینکلن کو بنیادی فہرست میں شامل کرنا مناسب معلوم ہوتا تھا۔لیکن حقیقاََاس کی کوئی ایک کامیابی بھی اسے تاریخ کے سوموثر ترین افراد کی صف میں لانے میں کامیاب نہیں ہوتی۔بلکہ میرے خیال میں تو اس کے تمام کارہائے نمایاں مل کر بھی ایسا ممکن نہیں کر پائے۔

Browse More Urdu Literature Articles