Dunia Abad - Article No. 1598

Dunia Abad

دنیا آباد - تحریر نمبر 1598

دنیا آباد چھوٹا سا خوبصورت گاؤں تھا جس میں میٹھے پانی کا ایک کنواں بھی موجود تھا۔گھروں میں لوگ پانی کی بجائے کنویں کا پانی استعمال کرنے کو ترجیح دیتے تھے

پیر 20 نومبر 2017

عزیز الطاف:
دنیا آباد میں آموں کی فصل پک کر تیار ہوچکی تھی۔درختوں پر خوبصورت آم ہرایک کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے،یہاں کے آم پورے علاقوں میں اپنے ذائقے اور مٹھاس کی وجہ سے مشہور تھے،فصل پکنے پر لوگ دور دراز سے ادھر آتے اور آموں کی کئی کئی پیٹیاں اپنے ساتھ لے جاتے۔دنیا آباد چھوٹا سا خوبصورت گاؤں تھا جس میں میٹھے پانی کا ایک کنواں بھی موجود تھا۔
گھروں میں لوگ پانی کی بجائے کنویں کا پانی استعمال کرنے کو ترجیح دیتے تھے،اور نیلے ڈراموں میں بھر بھر کر گھر لے آیا کرتے تھے،پانی نہایت صاف اور ٹھنڈا ہوتا تھا،کئی لوگ بچوں کے بیمار پڑجانے پرکنویں کا پانی استعمال کرتے تو ان کے بچے ٹھیک ہوجاتے،اس علاقے میں ایک پرانا قبرستان بھی تھا جو مقامی لوگوں کے مطابق ان کے باپ داد ا کی پیدائش سے پہلے کا تھا،دنیا آباد کی آبادی بہت تھوڑی تھی مگر لوگ پُر امن تھے۔

(جاری ہے)

زیادہ تر مکان گارے سے بنائے گئے تھے چند ایک مکان پکی اینٹوں سے بنے تھے ان میں سے ایک بلال کے باپ نے اس کی پیدائش سے پہلے بنایا تھا۔بلال کا باپ دنیا آباد سے باہر رسول پور میں روز موٹر سائیکل پر جایا کرتا تھا۔اُدھر اس کی کریانے کی ایک دکان تھی جو پورے رسول پور میں مشہور تھی۔رسول پور دنیا آباد سے تقریباًتین کلومیٹر کی دوری پر واقع ایک قصبہ تھا جو دنیا آباد سے زیادہ خوشحال تھا،مگر وہاں کے لوگ اکھڑ مزاج اوردھیمی طبیعت کے نہ تھے،اس کے کریانے میں روز مرہ کے استعمال کی اشیا موجود تھیں اور بلال کے ابا نے کپڑے کے بیز دکان کے باہر یہ لکھوا رکھا تھا کہ ضروریات زندگی کی تمام اشیا ایک چھت تلے اگرچہ ضرورت زندگی کی چند ایسی اشیاء ادھر موجود نہیں تھیں جن کے بغیر انسان کا گزارہ ممکن نہیں خیر چھوڑدیں۔
بلال سات سال کا ہوا تو اس کی ماں اپنے شوہر عظیم سے روز اصرار کرتی کہ بلال کو رسول پورکے کسی سکوم میں داخلہ دلوادیں مگر عظیم یہ کہہ کے انکار کردیتا کہ ابھی وہ چھوٹا ہے۔ثریا کی دو بیٹیاں نیلم اور صنوبر بلال سے عمر میں کافی بڑی تھیں اور دونوں ہی دلکشی میں کمال تھیں۔صنوبر نیلم سے بڑی تھیں جس کی نیلی گہری آنکھیں تھیں اور گوری رنگت اس کے ابھرتے شہاب میں باکمال اضافہ تھی،عظیم لڑکیوں کی تعلیم کا شدید مخالف تھا اور اسی لیے اس نے اپنی دونوں بیٹیوں کو دنیاوی تعلیم سے دور رکھا ۔
دونوں دنیا آباد میں موجود اپنے گھر کے قریب واقع مدرسے میں جایا کرتا کرتی تھیں۔ادھر کی آبادی تقریباً چار سو کے قریب تھی اور وہاں ایک مسجد اور ایک پرائمری سکول موجود تھا مسجد میں تو لوگ آتے جاتے رہتے تھے مگر پرائمری سکول میں جانوروں کے ڈیرے آباد تھے اس لیے تو ثریا اپنے بیٹے کو رسول پور کے سکول میں داخلے کے لیے گاہے بگاہے اپنے شوہر سے کہتی رہتی تھی۔
دونوں بہنیں آپس میں خوب لڑائی کیا کرتیں تھیں۔جہاں لوگ کم ہوں وہاں آپ دیواروں سے تو باتیں کرنے سے رہے،اسی غرض سے دونوں ایک دوسرے کو جلد بلانے لگ جایا کرتی تھیں وہ صنوبر کو باجی کہہ کرپکارا کرتی تھیں۔وہاں کے چندپکے مکانوں میں سے ایک مکان علی کا بھی تھا،علی چند برس پہلے اپنے باپ کی زمین بیچ کر سائپرس چلا گیا تھا جہاں وہ ڈرائیوری کرتا تھا علی ابھی دنیا آباد میں سائپرس کے لیے نکلا ہی تھا کہ ائیرپورٹ پر اسے فون آگیا کہ اس کے ابا کا انتقال ہوگیا ہے۔
علی نے پیچھے مڑنے کی بجائے آگے جانے کو فوقیت دی اور باہر چلا گیا۔پیچھے اس کی بوڑھی ماں بیٹے کی خیروعافیت کی دعا کرتی تھیں،ابتدائی ایام میں اس نے ماں کو کئی خطوط لکھے اورحالی احوال پوچھتا رہا مگر جوں جوں وقت گزرتا گیا اس نے خط و کتب بھی بند کردی اور پیسے کی ہوس میں مگن ہوگیا پھر اییک روز جب وہ ڈرائیوری سے واپس اپنے فلیٹ پر آیا تو اس کے دوست نے اس بتایا کہ اس کی ماں فوت ہوگئی ہے اور مقامی قبرستان میں دفنا دی گئی ہیں وہ چکرایا اور بولا۔
تمہیں کس نے بتایا؟“اس کا دوست بولا۔ابھی ابھی پاکستان سے کسی عظیم نامی شخص کا فون آیا تھا اس نے بتایا کہ تمہاری والدہ فوت ہوگئی ہے۔“علی کی آنکھوں میں آنسو آگئے مگر وہ چپ رہا ادھر دنیا آباد میں آم اترتے ساتھ ہی سالانہ میلے کی تیاری عروج تھی۔میلہ تین دن تک لگارہتا تھا جس میں مٹھائیوں والے جھولوں کھلونوں والے اوربہت سے لوگ دنیا آباد کا رخ کیا کرتے تھے اور تین دن تک ادھر ٹھہرتے تھے،عظیم نے بلال کو میلے پر لے جانے کے لیے اس سے وعدہ کیا تھاکہ آج وہ جلدی کام سے لوٹ آئے گا تاکہ دونوں میلے پر جاسکیں۔
وہ وعدے کا پاس رکھتے ہوئے اور وہ رسول پور سے جلدی گھر واپس لوٹ آیا۔وہ گھر پہنچا تو دیکھا بلال سفید شلوار قمیض پہنے اور بالوں پر سرسوں کا تیل لگائے یا بالکل تیار کھڑا ہے۔اس نے اپنے بیٹے کو ساتھ لیا اوردونوں میلے پر روانہ ہوگئے صنوبر کی چھوٹی بہن ہاتھ کی سلائی میں بہت ماہر تھی اور زیادہ تر وقت سلائی کڑھائی میں ہی گزارا کرتی تھی وہ بھی خوبصورت تھی مگر صنوبر کے مقابلے میں کچھ نہ تھی۔
ان کے گھر میں تین کمرے تھے ایک میں عظیم اور اس کی بیوی ہوتی دوسرے میں دونوں بہنیں جبکہ تیسرے میں صندوق اور بستر وغیرہ پڑے ہوئے تھے بلال اپنی مرضی سے ہر کمرے میں آیا جایا کرتا تھا اور اس کے مطابق ہر کمرہ اسی کا تھا عظیم اور اس کا بیٹا میلے میں خوب گھومتے پھرتے رہے اور واپسی پر گھر والوں کے لیے تازہ جلیبیاں اپنے ہمراہ لے آئے۔جب وہ گھر کے اندر داخل ہوئے تو ماں نے آتے ساتھ کہا:بلال آگئے ہوں میلہ دیکھ کر؟یہ تمہارے ہاتھ میں کیا ہے؟بلال ہاتھیوں میں موجود چیزوں کو دیکھنے لگ گیا جبکہ عظیم بولا:یہ ضد کررہا تھا کھلونے لے دو کھلونے ہیں یہ۔
اچھا تو ہمارے لیے کیا لائے ہو؟اتنے میں صنوبر پاس آئی اور بھائی کے ہاتھوں میں موجود کھلونوں کو دیکھنے لگ گئی۔ان کاباپ بولا:یہ آپ لوگوں کے پاس جلیبیاں لایا ہوں ۔جلیبیوں کا نام سنتے ہی نیلم بھی دوڑتی ہوئی باہر آگئی اور اپنے ابا کے ہاتھ جلیبیوں کا شاپر پکڑ کر کھولنے لگ گئی۔اس کی ماں بولی:”آرام سے آپ لوگوں کے لیے ہی آئی ہیں۔“پاس کھڑی صنوبر نے کہا ماں اسے ہر کام کی جلدی ہوتی ہیں یہی کھالے وہ یہ کہتے ہی دوسرے کمرے میں چلی گئی۔
ععظیم بولا:اچھا اب لڑائی نہ کروں سب کے لیے ہیں اورکافی زیادہ ہیں پھر سب بڑے کمرے میں بیٹھ گئے اور جلیبیاں کھانے لگ گئے،سائپرس میں بیٹھے نادان کو اپنے ماں باپ کی یاد خوب ستانے لگی اور وہ اپنے آپ کو ان کی موت کا مجرم سمجھنے لگا۔شام کو ڈرائیوری سے واپسی پر وہ رات دیر تک جاگا کرتااور گاؤں کی حیسن زندگی کو سوچا کرتا تھا اسے اکثر پرانے قبرستان کے قریب واقع کنواں یاد آتا جہاں وہ بچپن میں خوب کھیلا کرتا تھا اور چاندنی راتوں میں دوستوں کے ساتھ وہاں جایا کرتا تھا۔
گرم لحاف میں بیٹھے علی کو دنیا آباد کے آم پردیس میں ستایا کرتے تھے اور وہ اکثر گوروں کو اپنے گاؤں کے آموں کے بارے میں بتایا کرتا تھا۔وہ ادھر ہی پلا بڑھا تھا اور پرائمری کے بعد ناقی تعلیم کے لیے رسول پور جایا کرتا تھا سائپرس میں موجود غیر ملکیوں نے وہاں جرائم کی شرح میں کافی اضافہ کردیا تھا۔وہاں کی گورنمنٹ نے غیر ملکیوں کو دھکے دے کر واپس نکالناشروع کردیا تھا علی کا ویزہ تین ماہ پہلے ہی ختم ہوچکا تھا اور وہاں غیر قانونی طور پر مقیم تھا۔
ایک رات مقامی پولیس نے ان کے فلیٹ پر چھاپا مارا اور کئی ایشیائی لڑکوں کو گرفتار کرکے تھانے لے گئے علی بھی ان نوجوانوں میں شامل تھا جو اس رات پکڑے گئے تھے پانچ دن کی سزا کے بعدتمام نوجوانوں کو سائپرس ڈی پورٹ کردیا گیا وہ بھی واپس آگیا۔ائیر پورٹ پر اترا تو اس نے دیکھا کہ کئی نوجوانوں کے رشتہ دار انہیں لینے آئے ہیں اور گلے لگ کے ان کا ماتھا چوم رہے ہیں۔
ا س کی آنکھوں سے آنسو ٹپک آئے کیونکہ اسے لینے کوئی وہاں موجود نہ تھاعلی کے پاس سائپرس کی تین سالا کمائی موجود تھی اس نے ٹیکسی پکڑی اور دنیا کی طرف جانے لگ گیا۔راستے میں وہ پریشان تھا کہ وہ وہاں پہنچ کر کد ھر جائے گا پتہ نہیں ان کے مکان میں کون رہائش پذیر ہوگا مکان ہوگا بھی کہ نہیں یہ وہ خیالات تھے جو راستے میں اسے آتے رہے وہ انہی خیالات کے بارے میں سوچ رہا تھا کہ ٹیکسی ڈرائیور بولا۔
صاحب جی کس ملک سے واپس آئے ہیں آپ؟اس نے نہ سنا اور اپنے خیالوں میں مگن رہا۔چند منٹ بعد ڈرائیور پھر سے بولا،بابو لندن سے آئے ہوکہ امریکہ سے؟اس نے کہا:میں سائپرس سے آیا ہوں۔جی کہاں سے؟سائپرس سے۔ڈرائیور بولا اُدھر بھی گور ے ہوتے ہیں؟جی اُدھر بھی گورے ہوتے ہیں اچھا تو گھر والوں سے ملنے آئے ہو؟علی خاموش ہوگیا اور کچھ دیر بعد بولا جی انہیں سے ملنے آیا ہوں۔
ڈرائیور بولا:میرا بھی بڑا شوق تھا کہ میں باہر جاؤں پر غریبی لے ڈوبی ہے وہ یہ کہہ کر خاموش ہوگیا۔ائیر پورٹ کی حدود سے باہر نکلتے ساتھ ہی سرسبز فصلیں شروع ہوگئیں علی نے دروازے کا شیشہ نیچے کرلیا اوران کا نظارہ کرنے لگ گیا ڈرائیورنے مہدی حسن کے گانوں کی کیسٹ لگادی پھر دونوں دنیا آباد تک مخصوص ہوتے گئے۔جب ٹیکسی دنیاآباد پہنچی تو ڈرائیور نے کہا صاحب جی دنیا آباد آگیا ہے کدھر اتاروں آپ کو؟اس نے کہا پرانے قبرستان کے قریب کنویں کے پاس اتار دو۔
وہ بولا ٹھیک ہے صاحب۔ٹیکسی والے نے علی کو ادھر اتار اور واپس مڑگیا۔علی کے ہاتھ میں کالے رنگ کا ایک بیگ تھا جو بہترین کمپنی کا معلوم پڑتا تھا لباس گوروں کے دیس والا تھا اور پاؤں میں کالے جوتے رہے تھے اس نے بیگ کندھے پر اٹھالیا اور گھر کی طرف چلنے لگا جہاں بچپن گزرا ہو وہاں کی گلیاں کبھی نہیں بھولتیں وہ گلیو ں سے ہوتا ہوا اپنے مکان کے قریب پہنچ گیا۔
اس نے دیکھا کہ مکان کی دیواریں خستہ حال ہوچکی ہیں اور دروازے کا رنگ مدھم ہوگیا دروازے پر تالا لگا ہے اور باہر ابھی تک اس کے باپ کا نام درج ہے وہ دروازے کے قریب گیا اور اسے کئی منٹ تک دیکھا رہا عظیم رسول پور سے واپس گھر آیا تھا ،جب وہ علی کے دروازے کے قریب پہنچا تو اس نے رفتار کم کرلی اور اس بابو کو دیکھنے لگ گیا۔علی نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو ایک موٹر سائیکل والا اس کے پیچھے کھڑا تھا دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھا پھر عظیم نے موٹر سائیکل کو کک لگائی تو علی بولا:بھائی صاحب ایک منٹ رکیے گا،اس نے موٹر سائیکل بند کردی اور بولا تم علی ہو؟وہ حیران ہوگیا اور کہا جی میں علی ہوں پر آپ کو کیسے معلوم؟بیٹا ہمیں تو پتا ہے تمہیں کچھ نہیں معلوم وہ ساتھ ہی بولا:کیا بنا تم باہر سے واپس آگئے؟جی“آپ کا کیا نا م ہے؟تاکہ میں آپ کو اسی نام سے پکاروں“”میں عظیم ہوں جب تم چھوٹے تھے تو میری بیٹی صنوبر کے ساتھ کھیلا کرتے تھے۔
علی نے بات کاٹی اور کہا جی جی بالکل مجھے یاد آگیا ہے۔عظیم موٹر سائیکل کی چابی کو اپنی قمیض کی جیب میں ڈالتے سمے بولا:چلو تمہیں کچھ تو یاد ہے۔علی پاس گیا اور عظیم سے گلے ملا بعد میں دونوں وہاں کھڑے گھنٹوں باتیں کرتے رہے اس نے علی کو بتایا کہ اس کی ماں بیٹے کی یاد میں سسک سسک کر مری ہے یہ سنتے ہی علی کی آنکھو ں میں آنسو اُمڈ آئے۔پھر علی نے عظیم سے پوچھا یہ مکان ہمارا ہی ہے ناں؟وہ بولا ہاں یہ تمہارا ہی ہے میں نے ہی سائپرس تجھے فون کرکے اطلاع دی تھی کہ تیری ماں چل بس ہے اور اس کے جانے کے بعد میں نے ہی اس گھر کو تالا لگادیا تھا۔
وہ بولا شکریہ آپ کا۔پھر عظیم گھر واپس لوٹ آیا۔گھر آکر اس نے اپنی بیوی کو علی کے متعلق بتایا تو اگلے ہی روز اس کی بیوی نے اپنی دونوں بیٹوں کو علی کے بارے میں بتادیا۔صنوبر اور علی ایک دوسرے کے ساتھ پلے بڑھے تھے،بچپن میں صنوبر علی کو خوب چاہتی تھے اور اسے کرکٹ کی دوباریاں دیا کرتی تھی جبکہ خود وہ ایک باری پر اکتفا کرتی تھی دونوں کنویں پر جاکر خوب کھیلا کرتے تھے۔
نیم نے اپنی بہن سے کہا باجی علی واپس آگیا اس کے آنے کا اب کیا فائدہ ماں باپ تو چلے گئے۔وہ بولی آگیا ہوگا ماں باپ کی قبر پر فاتحہ پڑھنے۔باجی آپ نے مجھے بتایا تھا نہ کہ بچپن میں آپ دونوں کھیلا کرتے تھے؟وہ بولی ہاں تو؟تواگر ان وہ آپ کو کسی دن ملا تو اب بھی؟اس نے بہجن کی بات کاٹی اور کہا جو منہ میں آتا ہے بول دیتی ہوں چلو نکلو یہاں سے۔علی نے گھر میں دوبارہ رنگ روغن کرادیا اور باپ کے نام کی تختی کو کالے رنگ سے عیاں کروادیا۔
اس نے اپنے ماں باپ کی قبروں پر سفید رنگ کا پتھر لگوایا اور ان پر خوبصورت انداز سے درودسلام لکھوادیا ایک روز کنویں پر بیٹھا تھا کہ اس نے دیکھا عظیم کی پچھلی سیٹ پر ایک خوبصورت لڑکی بیٹھی ہے اور اس کے سفید پاؤں جوتے سے باہر دکھائی دے رہے ہیں۔وہ جلدی سے اٹھ کھڑا ہوا اور موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھی حسینہ کو تکنے لگ گیا۔اسے اندازہ ہوگیا تھا کہ یہ صنوبر ہے مگر صنوبر کو پتا نہ چلا علی کو پیچھے بیٹھی لڑکی خوب ستانے لگی وہ چاہتا تو گاؤں کی کسی بھی لڑکی سے شادی کرسکتا تھا کیونکہ اسے پیسے کی کوئی کمی نہ تھی۔
چند دنوں کے بعد وہ رسول پور میں واقع عظیم کی دکان پر چلا گیا اور کچھ سودا خریدنے لگ گیا۔باتوں باتوں میں عظیم نے خود ہی اس سے اس کی شادی کے بارے میں دریافت کیا۔علی نے اسے بتایا کہ اس نے سائپرس میں کوئی شادی نہیں کی تھیں اور جلد ہی ادھر شادی کرنا چاہتا ہے۔عظیم کو علی کے پیسے سے کچھ حد تک محبت تھی اور دوسرا وہ خوبصورت بھی تھا اس نے اپنی بیوی کو علی کے بارے میں بتایا تو وہ بولی وہ اپنے ماں باپ کی موت پے تو ادھر آیا نہیں ہماری بچی کو کیا خاک سکھی رکھے گا۔
دیکھوں وہ اس کا ذاتی فعل تھا اور تم مجھے بتاؤ پورے دنیا آباد میں کوئی پڑھا لکھا نوجوان ہے تیری نظر میں؟وہ بولی انہیں۔توپھر؟وہ چپ رہی اور اٹھ کر بڑے کمرے میں موجود باورچی خانے میں چلی گئی۔صنوبر کے دل میں بھی علی کے لیے الفت تھی اور وہ بچن سے اسے پسند کرتی تھی۔پر اسے یہ معلوم نہیں تھا کہ علی نے ادھر شادی کی ہے کہ نہیں جب اسے اس بارے میں جانکاری ہوئی تو اس نے بھی مہم تیزکردی نیلم دونوں کے درمیان خط وکتب کا ذریقہ بن گئی جلدہی دونوں دوبارہ ایک دوسرے کو کنویں پر ملنے لگ گئے پھر ایک دن صنوبر نے اپنی ماں کو علی سے شادی کے متعلق آگاہ کیا جس پے اس کی اماں اس سے ناراض ہوگئی۔
تھوڑے دن بعد علی صنوبر کے کہنے پر ان کے گھر آٹپکا دروازہ کھٹکھٹایا تو آواز آئی کون؟وہ نہ بولا۔پھر دوبارہ آواز آئی کون ہے؟اس نے کہا میں علی ہوں۔صنوبر کے دل کی دھڑکن تیز ہوگئی اس کی ماں نے دروازہ کھولا تو دیکھا سامنے پتلا نوجوان انگریزی لباس پہنے کھڑا تھا۔جس کے ایک ہاتھ میں رومال تھا اور دوسرا ہاتھ پینٹ کی جیب میں تھا ہاں مینار پاکستان کی طرح اوپر کھڑے تھے اور بوٹوں پر پالش خوب چمک رہی تھی۔
توتم علی ہو؟اتنے بڑے ہوگئے ہو؟آؤ اندر۔وہ اندر چلا گیا اندر داخل ہوتے ہی اس نے دور کھڑی صنوبر کو دیکھا جس نے نیلے رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے آنکھوں میں سرمے کی سلائی لگی تھی اورہاتھوں میں کانچ کی خوبصورت چوڑیاں موجود تھیں۔صنوبر نے اسے دیکھا اور مسکراتے ہوئے اندر دوڑ گئی۔کچھ دیر بعد عظیم بھی گھر آگیا اور پھر خوب باتیں ہوتیں رہی کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے صنوبر کی ماں رشتے کے لیے مان گئی اور پھر چند دنوں کے بعد ان کی شادی ہوگی علی نے صنوبر کو بہت محبت دی دونوں ہر شام کنویں پر جایا کرتے تھے اور چاندنی راتوں میں چھت پر چڑھ کر خوب باتیں کیا کرتے تھے علی اسے سائپرس کے قصے سنایا کرتا تھا علی نے اپنی بیوی کی خواہش پر دنیا آباد میں بہت بڑا سکول تعمیر کروایا جس میں وہ خود ہی پرنسپل تھا سکول اتنا چلا کہ رسول پور سے لوگ دنیا آباد میں آنے لگ گئے ۔
علی اپنی بیوی کو ہر سال سالانہ میلے میں لے جاکر چوڑیاں چڑھایا کرتا تھااور سائپرس میں موجوداپنے گورے دوستوں کو دنیا آباد کے آم پارسل کروایا کرتا تھا سب کچھ ہونے کے باوجود بھی اسے اپنے ماں باپ کی یاد خوب ستایا کرتی تھی اور وہ ابھی بھی اپنے آپ کو ان کی موت کا مجرم سمجھتا تھا۔

Browse More Urdu Literature Articles