E Books Kitaab Doston Ke Liye Nemat Se Kam Nahi - Article No. 1791

E Books Kitaab Doston Ke Liye Nemat Se Kam Nahi

ای بکس کتاب دوستوں کے لئے نعمت سے کم نہیں - تحریر نمبر 1791

پاکستان میں بھی ای بکس کی مقبولیت میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے ۔کہتے ہیں کہ پہلی ڈیجیٹل کتاب 1971میں امریکی مصنف مائیکل ایس ہارٹ نے کمپیوٹر پر امریکی آزادی کا اعلامیہ ٹائپ کیا تھا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018

ہماری کتابوں کا الیکٹرانک ورژن
ای بکس کی دریافت پر کتاب دوستی کا یہ رجحان بھی فروغ پا رہا ہے ۔اس انقلاب کے بعد معلوماتی مواد اور فکشن کا غذی حدود سے اٹھ کر ٹیکنالوجی سے لیس ہو گئے جسےEBooksکا نام دیا گیا ہے ۔پاکستان میں بھی ای بکس کی مقبولیت میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے ۔کہتے ہیں کہ پہلی ڈیجیٹل کتاب 1971میں امریکی مصنف مائیکل ایس ہارٹ نے کمپیوٹر پر امریکی آزادی کا اعلامیہ ٹائپ کیا تھا ۔

پہلی ای بکی کی ایجاد کے ساتھ ہی کتابوں کی الیکٹرانک نقول تیار ہونے لگی۔ابتدائی برسوں میں الیکٹرونک کتابیں تکنیکی معلومات سے تعلق رکھنے والے مصنوعات پر تیارکی جاتی ہیں ۔1990،کے عشرے میں انٹرنیٹ کی بڑھتی مقبولیت اور مائیکل ایس ہارٹ کے گٹن برگ منصوبہ کے باعث کاغذی کتابوں کے ساتھ ساتھ ان کی الیکٹرانک نقول بھی تیار کی جانے لگیں ۔

(جاری ہے)


ای بکس کی عام لوگوں تک رسائی کیسے ہو گی؟
1996انٹرنیٹ آرکائیو(ڈیجیٹل لائبریری)کا اجراء کیا گیا جو ایک غیر کاروباری ،غیر منافع بخش منصوبہ ہے انٹرنیٹ آرکا ئیو پر 30لاکھ کے قریب حقوق اشاعت نہ رکھنے والی کتابیں رکھی گئی ہیں ۔

جس سے متعلق تجزیہ کار کہتے ہیں کہ ای بک کی مارکیٹ میں بڑی ٹیکنا لوجی کمپنیوں کے آنے سے مسابقت کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے ۔قارئین کو کم قیمت میں الیکٹرانک کتاب اور الیکٹرانک ریڈر ملنے کے باعث کی خصوصیات زیادہ اور قارئین تک رسائی آسان ہو گئی ہے ۔زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی کے لئے گوگل کی جانب سے گوگل ای بکس پروگرام ،شروع کیا گیا ہے ۔
اس پر لاکھوں کتابیں موجود ہیں ۔اس پروگرام کے ذریعے کوئی بھی شخص گوگل ای بک اسٹوری بک خرید نے کے بعد کتابیں آن لائن پڑھ سکتا ہے ۔بچے اور بڑے یہ کتابیں لیپ ٹاپ ،اسمارٹ فونز م،موبائل اور کمپیوٹر میں ڈاؤن لوڈ کر کے یا پھر آن لائن پڑھ سکتے ہیں ۔
مستقبل قریب میں فکشن ،سائنس ،تاریخ فلسفہ ،نفسیات ،تعلیم ،کامرس،بزنس اور سوانح حیات جیسے ان گنت موضوعات پر برقی کتابیں آ پ کے ایک Clickکے فاصلے پر موجود ہو ں گی۔

عام طور پر کہا جاتا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی آنے کے باعث نوجوانوں میں کتب بینی کارجحان کم ہوتا جا رہا ہے تا ہم ای بکس کی بڑھتی مقبولیت کے باعث اس تاثر میں واضح طور پر کمی لائی جا سکے گی ۔ضرورت اس امر کی ہے اس ضمن میں اساتذہ اور والدین اپنا مثالی کردار ادارکرتے ہوئے طالب علموں کو کتب بینی کی طرف مائل کریں ۔جب پوری کتاب آپ کے موبائل میں موجود ہو گی تو آپ کسی بھی وقت اس کا مطالعہ باآسانی کر سکیں گے۔
ان بکس کے لئے2007میں دنیا کا مقبول آلہ الیکٹرانک ریڈرا ور کینڈل بھی متعارف کروایا جس کے ذریعے الیکٹرانک کتابوں کو پڑھا جا سکتا ہے ۔تو بچوں کینڈل کے ذریعے Amazoneکے آن لائن بک اسٹور تک جائیے اور اپنی پسندیدہ کتاب کا مطالعہ کیجئے۔

Browse More Urdu Literature Articles