Aashiq Ka Allah Az Wa Jal Se Kalam Karna - Article No. 1328

Aashiq Ka Allah Az Wa Jal Se Kalam Karna

عاشق کا اللہ عزوجل سے کلام کرنا - تحریر نمبر 1328

ایک عاشق حق تعالیٰ سے اس طرح کلام کرتا ہے جس طرح کوئی اپنے محبوب سے کرتا ہے۔پس اگر جذبِ شوق نہ پایا جائے تو اللہ عزوجل کے خاص بندے کی بھی ایسی باتیں کرنا دل کو مردہ بنا دیتا ہے۔

جمعہ 26 مئی 2017

حکایتِ رومی:
ایک عاشق حق تعالیٰ سے اس طرح کلام کرتا ہے جس طرح کوئی اپنے محبوب سے کرتا ہے۔پس اگر جذبِ شوق نہ پایا جائے تو اللہ عزوجل کے خاص بندے کی بھی ایسی باتیں کرنا دل کو مردہ بنا دیتا ہے۔جبکہ مردِحق کاکام بندوں کو حق سے واصل کرانا ہے نہ کہ جدا کرانا۔ہر شخص کو اس کی توفیق کے مطابق استعدادحاصل ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اور اللہ عزوجل انسان کے قال کو نہیں بلکہ حال کو دیکھتے ہیں اور اس کی باطنی عاجزی ومحبت پر نظر رکھتے ہیں۔

عشق کی آگ کو جلاؤ کیونکہ عشق کادین اور مذہب صرف اللہ ہی ہے۔
مقصود بیان:
مولانامحمد جلاالدین رومی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ عزوجل کے عاشق اللہ عزوجل سے اسی طرح کلام کرتے ہیں جیسے کو ئی اپنے محبوب سے کلام کرتا ہے اور عاشقوں کا مذہب صرف اللہ ہے اور ان کا مقصود صرف اللہ عزوجل ہی ہے۔پس خود کو عشق میں ایسا پختہ کرلو کہ تمہیں ماسوائے اللہ عزوجل کے کسی شے کی طلب باقی نہ رہے

Browse More Urdu Literature Articles