Apnay Dil Se Inkar O Badgumani Ko Door Kar Do - Article No. 1385

Apnay Dil Se Inkar O Badgumani Ko Door Kar Do

اپنے دل سے انکار و بدگمانی کو دور کردو - تحریر نمبر 1385

اے میرے عزیز!حضور نبی کریم ﷺ کے فرمان کو غور سے سنو اور اپنے دل سے انکار وبدگمانی کو دور کردو۔حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ بہار کی سردی یعنی مرشد کامل کی صحبت سے جسم کو ڈھانپنے کی کوشش مت کرو کیونکہ وہ تمہاری جانوں کے ساتھ وہی کرتی ہے جو موسم بہار درختوں کے ساتھ کرتی ہے یعنی ان کو نئی زندگی دیتی ہے۔

جمعہ 21 جولائی 2017

حکایات ِرومی:
اے میرے عزیز!حضور نبی کریم ﷺ کے فرمان کو غور سے سنو اور اپنے دل سے انکار وبدگمانی کو دور کردو۔حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ بہار کی سردی یعنی مرشد کامل کی صحبت سے جسم کو ڈھانپنے کی کوشش مت کرو کیونکہ وہ تمہاری جانوں کے ساتھ وہی کرتی ہے جو موسم بہار درختوں کے ساتھ کرتی ہے یعنی ان کو نئی زندگی دیتی ہے۔
پس وارداتِ غیب کی وہ سرمائے بہار غنیمت ہے۔ان عارفوں کے لئے جو صاحب وقت ہیں دینوی زندگی میں فیضانِ حق میں ہیں۔

(جاری ہے)

موسم بہار میں ظاہری علم و عقل کے جھول اتار کر گلشن ذات کی جانب چل دے۔بے حجا بانہ محبوب کی جانب پہنچ اور نفس وہوا کی خزاں سے بچ کیونکہ وہ تمہارے ساتھ وہی سلوک کریں گے۔جو انہوں نے درختوں کے ساتھ کیا یعنی ان کو خشک کردیا۔
مقصود بیان:
مولانا محمد جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی کریم ﷺ کے اس فرمان کے مطلب کو بغور سمجھو کہ بد گمانی کو دل میں جگہ نہ دو اور کسی کے بارے میں اگر تم اچھا گمان کرو گے تو وہ بھی تمہارے بارے میں اچھا گمان رکھے گا۔

اگر محبوب حقیقی کو پانا چاہتے ہو تو نفسانی خواہشات سے دور رہو کہ وہ تمہارے اس شوق کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

Browse More Urdu Literature Articles