Bait Allah Ki Kunji - Article No. 1678

Bait  Allah Ki Kunji

بیت اللہ کی کنجی - تحریر نمبر 1678

ہجرت سے پہلے بیت اللہ کی کنجی قریش مکہ کے قبضہ میں تھی۔اور یہ کنجی عثمان بن طلحہ کے پاس رہا کرتی تھی، یہ لوگ بیت اللہ کوپیر اورجمعرات کے روز کھولا کرتے تھے ایک دن حضور ﷺ تشریف لائے اور عثمان بن طلحہ سے دروازہ کھولنے کوفرمایا توس عثمان بن طلحہ نے دروازہ کھولنے سے انکار کر دیا

منگل 10 اپریل 2018

ہجرت سے پہلے بیت اللہ کی کنجی قریش مکہ کے قبضہ میں تھی۔اور یہ کنجی عثمان بن طلحہ کے پاس رہا کرتی تھی، یہ لوگ بیت اللہ کوپیر اورجمعرات کے روز کھولا کرتے تھے ایک دن حضور ﷺ تشریف لائے اور عثمان بن طلحہ سے دروازہ کھولنے کوفرمایا توس عثمان بن طلحہ نے دروازہ کھولنے سے انکار کر دیا حضور ﷺ نے فرمایا اے عثمان! آج تو تویہ دروازہ کھولنے سے انکار کررہا ہے۔
اور ایک دن ایسا بھی آئے گا کہ بیت اللہ کی یہ کنجی میرے قبضہ میں ہوئی اورمیں جسے چاہوں گا کنجی دوں گا، عثمان بن طلحہ نے کہاتو کیااس دن قو م قریش ہلاک ہوچکی ہو گی ؟دیکھا جائے گا پھر ہجرت کے بعدجب مکہ فتح ہوا اورحضورﷺ صحابہ کے قدوسی لشکر سمیت مکہ میں فاتحانہ طور پر داخل ہوئے تو سب سے پہلے کعبہ تشریف لائے۔اور اسی کلیدبردارعثمان سے کہا،لاؤ وہ کنجی میرے حوالے کردو، ناچار عثمان کو وہ کنجی دینی پڑی حضورﷺ نے وہ کنجی لے کر عثمان کو مخاطب فرمایا عثمان ! لو، کلید بردار میں بھی تجھی کو مقرر کرتا ہوں تم سے کوئی ظالم ہی یہ کنجی لے گا۔

(جاری ہے)

عثمان نے دوبارہ کنجی لی توحضور ﷺ نے فرمایا،عثمان ! وہ دن یاد ہے جب میں نے تم سے کنجی طلب کی تھی اورتم نے دروازہ کھولنے سے انکارکرد یا تھا۔ اور میں نے کہا تھا کہ ایک دن ایسا بھی آئے گا یہ کنجی میرے قبضہ میں ہوگی اور میں جسے چا ہوں گا دوں گا عثمان نے کہاں ہاں حضورﷺ! مجھے یاد ہے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے سچے رسول ہیں۔ (حجت اللہ علی العٰلمین ص: ۴۹۹) سبق: ہمار ے حضور اگلی پچھلی سب باتوں کے عالم ہیں اور قیامت تک جو کچھ بھہ ہونے والا ہے سب آپ پر روشن ہے۔ خدا نے آپ کو علم غیب عطا فرمایاہے،اور آپ دانا ئے غیوب و عالم ماکان و مایکون ہیں پھر اگر کوئی شخص یو ں کہے کہ حضورﷺ کو کل کی بات کا علم نہیں تھا تو وہ جاہل ہے

Browse More Urdu Literature Articles