Choonti Ki Naseehat - Article No. 1781

Choonti Ki Naseehat

چیونٹی کی نصیحت - تحریر نمبر 1781

جب حضرت سلیمان علیہ السلام نے چیونٹی کا یہ قول سنا(ترجمہ )نہ پیس ڈالے تم کو سلیمان اور اس کی فوجیں اور ان کو خبر بھی نہ ہوتو آپ علیہ السلام نے فرمایا :اس کو میرے پاس لاؤ

جمعہ 5 اکتوبر 2018

جب حضرت سلیمان علیہ السلام نے چیونٹی کا یہ قول سنا(ترجمہ )نہ پیس ڈالے تم کو سلیمان اور اس کی فوجیں اور ان کو خبر بھی نہ ہوتو آپ علیہ السلام نے فرمایا :اس کو میرے پاس لاؤ خدا م ا س کو آپ کے پاس لائے آپ نے اس سے کہا :تو نے چیونٹیوں کو میرے ظلم سے کیوں ڈرایا تو نہیں جانتی کہ میں نبی ہوں عادل ہوں پھر تونے لا حطمنکم کیوں کہا:چیونٹی ! آپ نے میرا قول ”وہم لا یشعر ون “نہیں سنا ؟علاوہ ازیں حطم سے مراد حطم نفوس (جانوں کا کچلنا)نہیں بلکہ حطم قلوب (دلوں کا شکستہ کرنا ہے )یعنی چیونٹیوں کو ہوشیارکرنے سے میرا یہ مطلب ہی نہ تھاکہ سلیمان اور اس کے لشکر والے تمہاری جانوں کو ضائع کردیں گے میرا مطلب تو یہ تھا کہ مبادا تمہارے دلوں کو شکستہ کردیں کیونکہ مجھ کو یہ اندیشہ ہوا کہ جو کچھ مراتب عالیہ اور سلطنت عظیمہ خدا نے آپ کو انعام کی ہے اس کویہ تمام چیونٹیاں دیکھیں گی (اور اپنے آپ کو اس سے خالی پاویں گی تو لا محالہ خدا کی ان نعمتوں کی ناشکری کریں گی

جو ان پر ہیں ورنہ کم از کم آپ کو اور آپ کے لشکر والوں کو دیکھ کر خدا کے ذکر اور تسبیح سے تورک جائیں گی۔

(جاری ہے)

آپ نے چیونٹی سے کہا:مجھے نصیحت کر چیونٹی نے کہا:آپ کو معلوم ہے ۔آپ کے والد کا نام داؤ د کیوں رکھا گیا ؟آپ نے فرمایا: نہیں۔چیونٹی نے کہااس لئے کہ انہوں نے اپنے قلب کے زخم کا علاج کیا ہے اور جانتے ہو کہ آپ کو سلیمان کے ساتھ کیوں موسوم کیاگیا؟آپ نے فرمایا :نہیں چیونٹی نے کہا :اس لیے کہ آپ سلیم الضد اور سلیم القلب ہیں اور جانتے ہو اللہ نے آپ کے لیے ہواکوکیوں مسخر کیا؟آپ نے فرمایا نہیں :چیونٹی نے کہا:اس سے یہ بتلایا ہے کہ دنیاکل کی کل ہوا(کے مثل )ہے جس نے دنیا پر اعتماد کر لیا اس نے گویا ہوا پر اعتماد کر لیا۔

Browse More Urdu Literature Articles