Deewana Onth - Article No. 1674

Deewana Onth

دیوانا اونٹ - تحریر نمبر 1674

حضور ﷺ اس باغ میں تشریف لے گئے اور اس اونٹ سے فرمایا ادھر آؤ۔ اس اونٹ نے جب رسول اللہ ﷺ کا حکم سنا تو دوڑتا ہوا حاضر ہوا اور اپنا سر حضور کے قدموں میں ڈال دیا

جمعہ 26 جنوری 2018

سچی حکایات:
ایک باغ میں ایک دیوانہ اونٹ گھس آیا جو شخص بھی اس باغ میں جاتا وہ اونٹ اسے کاٹنے کا دوڑتا تھا لوگ بڑے پریشان تھے اور حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور سارا قصہ عرض کیا حضور نے فرمایا ، چلو میں چلتا ہوں چنا نچہ حضور ﷺ اس باغ میں تشریف لے گئے اور اس اونٹ سے فرمایا ادھر آؤ۔

(جاری ہے)

اس اونٹ نے جب رسول اللہ ﷺ کا حکم سنا تو دوڑتا ہوا حاضر ہوا اور اپنا سر حضور کے قدموں میں ڈال دیا حضورﷺ نے فرمایا اس کی نکیل لاؤ ، نکیل لائی گئی اور حضور نے اسے نکیل ڈال کر اس کے مالک کے حوالے کردیا اور وہ آرام سے چلا گیا ، حضور نے پھر صحابہ سے فرمایا، کافروں کے سوا مجھے زمین وآسمان والے سب جانتے ہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں۔


سبق: ہمارے حضور کا حکم جانوروں پر بھی جاری ہے اور کائنات کی ہر شے بخبر کافروں کے ہمارے حضور ﷺ کی رسالت وصداقت کا جانتی ہے

Browse More Urdu Literature Articles