Hazoor SAWW Ka Adab - Article No. 1186

Hazoor SAWW Ka Adab

حضور ﷺ کا ادب - تحریر نمبر 1186

حضور نبی کریم ﷺ ہجرت کے بعد حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھر میں سات ماہ تک مقیم رہے ۔ نبی کریم ﷺ نے اپنے لیے مکان کی نچلی منزل پسند فرمائی اور حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ مکان کی بالائی منزل پر رہے ۔

ہفتہ 11 فروری 2017

حکایت رومی رحمتہ اللہ علیہ :
حضور نبی کریم ﷺ ہجرت کے بعد حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھر میں سات ماہ تک مقیم رہے ۔ نبی کریم ﷺ نے اپنے لیے مکان کی نچلی منزل پسند فرمائی اور حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ مکان کی بالائی منزل پر رہے ۔ جب پہلی رات ہوئی تو حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے اہل خانہ تمام رات کمرے کے ایک کونے میں سمٹ کر بیٹھے رہے، اور تمام رات سو نہ سکے ۔
صبح ہوئی تو آپ حضور نبی کریم ﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے ۔ آپ نے عرض کی :
یارسول اللہ ﷺ ، میں اور میرے اہل خانہ تمام رات سو نہیں سکے ۔
نبی کریم ﷺ نے دریافت فرمایا :
کیوں ؟
حضرے ابوایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا :
یارسول اللہ ﷺ صرف اس خیال سے کہ آپ ﷺ نیچے تشریف فرما ہیں اور ہم اوپر والی چھت پر ہیں ۔

(جاری ہے)

کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمارے اوپر چلنے پھرنے سے آپ ﷺ کی بے ادبی نہ ہوجائے ، اور یہ کہ کہیں ہمارے چلنے پھر نے سے آپ ﷺ پرکوئی گردوغبار چھت سے نہ گرے ۔
نبی کریم ﷺ یہ سن کر بڑے خوش ہوئے اور آپ کے اور آپ کے اہل خانہ کے لیے دعا فرمائی ۔
اس کے بعد حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ ﷺ سے التجا فرمائی کہ آپ اوپر والی منزل پر تشریف فرما ہوں۔
مگرآپ ﷺ نے فرمایا کہ اس طرح میرے آنے جانے والوں کو تکلیف ہوگی اس لیے میرا نیچے والی منزل پر ٹھہرنا ہی ٹھیک ہے ۔لیکن حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بے انتہا اصرار پر حضور نبی کریم ﷺ نے اوپر والی منزل پر رہنا قبول فرما لیا ۔ آپ ﷺ تقریباََ ایک ماہ اوپر والی منزل پر رہنا قبول فرمالیا ۔ آپ ﷺ تقریباََ ایک ماہ اوپر والی منزل پر قیام فرما ہوئے اس کے بعد حضرت جبرائیل علیہ السلام تشریف لائے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ حکم لائے کہ اب آپ ﷺ اپنے لیے حجرہ مبارک اور مسجد تعمیر کیجیے ۔ چنانچہ اس کے بعد مسجد نبوی ﷺ اور حجرہ مبارک کی تعمیر شروع ہوئی ۔

Browse More Urdu Literature Articles