Ilm O Hunar Seekha Huwa Kutta Bhi Arif E Hal Hota Hai - Article No. 1383

Ilm O Hunar Seekha Huwa Kutta Bhi Arif E Hal Hota Hai

علم و ہنر سیکھا ہوا کتا بھی عارفِ حال ہوتا ہے - تحریر نمبر 1383

علم و ہنر سیکھا ہوا کتا بھی عارفِ حال ہوتا ہے اور اصحاب کہف میں شمار ہوتا ہے۔قلبی بصیرت اگر حاصل نہ ہوتو پھر اندھا ہی کہلائے گا۔زمین بھی اپنے دشمن کو پہچانتی ہے تبھی تو حضرت نوح علیہ السلام کے حکم پر پانی کو نگل لیتی ہے۔

جمعرات 20 جولائی 2017

حکایاتِ رومی:
علم و ہنر سیکھا ہوا کتا بھی عارفِ حال ہوتا ہے اور اصحاب کہف میں شمار ہوتا ہے۔قلبی بصیرت اگر حاصل نہ ہوتو پھر اندھا ہی کہلائے گا۔زمین بھی اپنے دشمن کو پہچانتی ہے تبھی تو حضرت نوح علیہ السلام کے حکم پر پانی کو نگل لیتی ہے۔
تعجب کی بات ہے کہ خلقت اس بات سے باخبر تھی کے خالق سے غفلت مردگی ہے مگر غافل انسان نے بار امانت اٹھا لیا اور الٹا عمل کیا۔
یہ غافل جاہل خالق کے ساتھ مردہ ہے اور خلقت کے ساتھ زندہ ۔اگر نفس نے تیری بصیرت چرالی ہے تو بزرگانِ دین کی صحبت میں اسے واپس لے لے۔انسان میں اپنے اصلی وطن میں جانے کی طاقت پائی جاتی تو وہ خود بخود چلا جاتا اور اسی طرح اگر عقل مند صاحب امکان ہوتا تو مشائخ کی مسند پر بیٹھتا۔

(جاری ہے)


مقصود بیان:
مولانا محمد جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ اگر تم کسی کامل کی صحبت اختیار کرو گے تو یقینا اس میں تمہاری فلاح ہے۔

اگر ایک کتا ‘ اللہ عزوجل کے نیک بندوں یعنی اصحاب کہف کی صحبت میں رہ کر مقبول بن سکتا ہے توپھر انسان کو اللہ عزوجل نے اشرف المخلوقات بنایا ہے وہ کیوں کسی نیک کی صحبت اختیار کرنے میں ہچکچاتا ہے۔اگر تم خود کو اللہ عزوجل کے نیک بندوں کے سپرد کردوگے تو یقینا وہ تمہیں بارگاہِ الہٰی میں مقبول بنادیں گے۔

Browse More Urdu Literature Articles