Jabro Ikhtiyar - Article No. 1785

Jabro Ikhtiyar

جبرو اختیار - تحریر نمبر 1785

کسی چور کو شاہی پیادے پکڑ کر کو توال کے پاس لائے اور بتایا کہ اس شخص کو ہم نے عین چوری کے موقع پر گرفتار کیا ہے کو توال نے چور سے پوچھا”تو نے چوری کی ہے ؟اس نے جواب دیاہاں لیکن

جمعہ 12 اکتوبر 2018

کسی چور کو شاہی پیادے پکڑ کر کو توال کے پاس لائے اور بتایا کہ اس شخص کو ہم نے عین چوری کے موقع پر گرفتار کیا ہے کو توال نے چور سے پوچھا”تو نے چوری کی ہے ؟اس نے جواب دیاہاں لیکن میں نے جو کچھ کیا،خدا کے حکم سے کیا تو جانتا ہے کہ کائنات کا ذرّہ بھی خدا کے حکم سے باہر نہیں ہے ۔
یہ سن کر کو توال نے پیا دوں سے کہا”اسے درخت سے الٹا لٹکا دو اور اتنا مارو کہ کھایا پیا سب بھول جائے یہ سن کر چورنے گڑگڑانا اوررونا شروع کر دیا،کو توال نے کہا”اب کیوں روتا ہے ؟میں یہ کام بھی خدا کے حکم سے ہی کر رہا ہوں ۔


اس واقعہ پر ایک واقعہ یوں ہے کہ ایک شخص بغیر اجازت کسی کے باغ میں گھس گیا اور درخت پرچڑھ کر پھل توڑنے لگا اتنے میں باغ کا مالک ادھر آنکلا اور اس شخص کو پھل توڑتے دیکھ کر بولا”ارے اوبے حیا،یہ کیا حرکت ہے ؟“
پھل توڑنے والے نے جواب دیا”اگر اللہ کے باغ سے اللہ کا بندہ اللہ کی پیدا کی ہوئی کھجور توڑ توڑ کر کھائے تو اس میں بے حیائی کی کون سی بات ہے ،خدائے بے نیاز کی بے زوال نعمتوں پر سانپ بن کر بیٹھنے والا تو کون ہے؟
یہ سن کر باغ کے مالک نے اپنے غلام سے کہا”ذرا مضبوط سی رسی اور کوڑا لے آتا کہ میں اس اللہ کے بندے کو جواب دوں ۔

(جاری ہے)


غلام دوڑا دوڑا گیا اور دونوں چیزیں حاضر کر دیں باغ کے مالک نے پھل چور کو اسی درخت سے باندھ کر پیٹھ پر کوڑے برسانے شروع کیے چورنے فریاد کی :
”ارے بھائی ،کچھ توخدا کا خوف کر کیا مجھے مارڈالے گا؟“اس نے جواب دیا چیخو مت اللہ کی پیدا کی ہوئی لکڑی سے اللہ کا ایک بندہ،اللہ کے دوسرے بندے کو مار رہا ہے یہ کوڑا بھی حق ہے اور میں بھی اللہ ہی کے حکم کا پابند ہوں آخر اس چورنے اپنے عقیدے سے توبہ کی اور اصرار کیا کہ بے شک انسان کو قوتِ اختیار حاصل ہے ۔( حکایاتِ رومی)

Browse More Urdu Literature Articles