Jo ALLAH Ki Attat Krta Hy Dusray Us Ki Attat Krty Hy - Article No. 1472

Jo ALLAH Ki Attat Krta Hy Dusray Us Ki Attat Krty Hy

جو اللہ کی اطاعت کرتا ہے دوسرے اس کی اطاعت کرتے ہیں - تحریر نمبر 1472

مجھے وہاں ایک ایسا شخص ملا جو چیتے پر سوار تھا۔ میں نے جب اسے دیکھا تو خوف سے کانپنا شروع ہوگیا

منگل 5 ستمبر 2017

حکایاتِ سعدی
حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ میرا گزر”رودبار“ سے ہوا مجھے وہاں ایک ایسا شخص ملا جو چیتے پر سوار تھا۔ میں نے جب اسے دیکھا تو خوف سے کانپنا شروع ہوگیا۔ اس شخص نے جب میری یہ حالت دیکھی تو مسکرا دیا اور کہنے لگا: اے سعدی رحمتہ اللہ علیہ مجھے اس چیتے پر سوار دیکھ کر تم حیران ہوتے ہو؟ اگر تم بھی اللہ عزوجل کی بارگاہ میں اپنا سرادب سے جھکا لو گے اور اللہ عزوجل کے احکامات کے مطابق اپنی زندگی بسر کرو گے تو تمہارا انکار کوئی بھی نہیں کرے گ اور جو اللہ کی اطاعت کرتا ہے دوسرے اس کی اطاعت کرتے ہیں۔
پھر اس شخص نے آپ رحمتہ اللہ علیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب بادشاہ اللہ عزوجل کے احکامات پر عمل پیرا ہوجاتا ہے تو اللہ عزوجل اس کا محافظ بن جاتا ہے اور ہر معاملہ میں اس کی مدد کرتا ہے۔

(جاری ہے)

پس جب اللہ عزوجل دوست بن جائے تو پھر ممکن ہی نہیں کہ وہ اپنے دوست کو کسی دشمن کے حوالے کردے۔ اے سعدی رحمتہ اللہ علیہ یاد رکھو ! زندگی گزارنے کا یہی سنہری اصول ہے اس پر عمل پیرا ہوجاؤ۔


مقصود بیان:حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ اس حکایت میں بیان کرتے ہیں کہ یہ ان بزرگ کی کرامت تھی کہ وہ چیتے پر سوار تھے حالانکہ چیتا ایک خونخوار درندہ ہے۔ پھر ان بزرگ نے اپنی اس کرامت کے متعلق بیان کیا کہ انہیں یہ مقام صرف اس لئے حاصل ہوا کہ انہوں نے اپنی زندگی اللہ عزوجل کی اطاعت و بندگی میں بسرکی ہے اور اللہ عزوجل کے احکامات پر عمل کرنے سے ہی یہ مقام و مرتبہ حاصل ہوتا ہے۔

Browse More Urdu Literature Articles