Kamaal Fun Aur Shekhi - Article No. 1728

Kamaal Fun Aur Shekhi

کمال فن اور شیخی - تحریر نمبر 1728

علم نحو میں کامل ایک عالم کہیں سفر پر جا رہا تھا راستے میں دریا آیا ایک کشتی پر سوار ہوا از راہ خود پرستی اور شیخی میں ملاح سے پوچھا:

جمعہ 15 جون 2018

علم نحو میں کامل ایک عالم کہیں سفر پر جا رہا تھا
راستے میں دریا آیا ایک کشتی پر سوار ہوا از راہ خود پرستی اور شیخی میں ملاح سے پوچھا:
" میاں تم نے کچھ صرف اور نحو پڑھی ہے؟" ملاح نے جواب دیا " نہیں پڑھی " عالم نے کہا " افسوس! تو نے اپنی آدھی عمر ضائع کی " یہ سن کر ملاح مارے غصّے کے بل کھونے لگا لیکن کہتا کیا خاموش ہو رہا یکایک ایک کشتی ایک زبردست بھنور میں پھنس کر چکر کھانے لگی ' عالم کے حواس غائب ہو گئے ملاح نے پکار کر کہا " مولانا آپ کو تیرنا آتا ہے ؟ عالم نے جواب دیا " بالکل نہیں آتا " ملاح نے کہا " حضرت تب تو آپ کی ساری عمر برباد ہو گئی بس چند لمحوں میں کشتی غرق ہو نے ہی والی ہے " اے عزیز ' یاد رکھ کہ آدمی کسی ایک فن میں کمال حاصل کر لے تو اُسے پر شیخی نہ کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)


موضوع : حکایات رومی رحمتہ اللہ علیہ

Browse More Urdu Literature Articles