Kisi Ko Isss K Juram Sy Pehly Saza Dyna Jaiz Nahi - Article No. 1594

Kisi Ko Isss K Juram Sy Pehly Saza Dyna Jaiz Nahi

کسی کو اس کے جرم سے پہلے سزا دینا جائز نہیں - تحریر نمبر 1594

جمعرات 16 نومبر 2017

حکایاتِ سعدی:
حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ نوشیرواں کا بیٹا ہرمزجب تخت نشین ہوا تو اس نے باپ کے تمام وزراء کو قید کردیا۔ لوگوں نے ہرمز سے پوچھا کہ اس نے ان میں ایسی کیا خطا دیکھ لی جو تخت پر بیٹھتے ہی انہیں قید کردیا۔ ہرمز کہنے لگا میں نے ان میں کوئی خطا نہیں دیکھی لیکن میں نے دیکھا کہ یہ مجھ سے بہت ڈرتے ہیں اور کہیں ایسا نہ ہوکہ اس ڈر کی وجہ سے یہ مجھے مارنے کا کوئی ارادہ کر بیٹھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مجھے عقل مندوں کایہ قول یاد آگیا کہ جو تجھ سے ڈرتا ہے تو اس سے ڈر اور اگرچہ تو سینکڑوں کا ہراچکا ہے ۔ سانپ چرواہے کو اس لئے ڈستا ہے کہ اسے ڈر ہوتا ہے کہ کہیں چرواہا اسے نہ ماردے۔ کیا تم جانتے نہیں کہ جب بلی مجبور ہوتی ہے تو وہ پنجہ مار کر چیتے کی آنکھیں نکال لیتی ہے۔
مقصود بیان: حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ اس حکایت میں بیان کرتے ہیں کہ عقلمندی اسی میں ہے کہ بندہ آنے والے حالات کا پہلے سے اندازہ کرلے اور خبردار رہے تاکہ کسی بھی بڑے نقصان سے مستقبل میں محفوظ رہے اور کسی کو اس کے جرم سے پہلے سزا دینا جائز نہیں ہے۔

Browse More Urdu Literature Articles