Maan - Article No. 1213

Maan

ماں - تحریر نمبر 1213

ایک شخص کی جان کنی کے وقت کلمہ شہادت پڑھنے سے زبان بند ہوگئی حضور ﷺ اس کے پاس تشریف لے گئے اور لوگوں سے دریافت کیا کہ کیا یہ شخص نماز پڑھتا تھا ؟ روزے رکھتا تھا ؟ کہا گیا ہاں اے رسول خداﷺ یہ نماز بھی پڑھتا تھا

پیر 27 فروری 2017

حکایت خواتین :
ایک شخص کی جان کنی کے وقت کلمہ شہادت پڑھنے سے زبان بند ہوگئی حضور ﷺ اس کے پاس تشریف لے گئے اور لوگوں سے دریافت کیا کہ کیا یہ شخص نماز پڑھتا تھا ؟ روزے رکھتا تھا ؟ کہا گیا ہاں اے رسول خداﷺ یہ نماز بھی پڑھتا تھا روزے بھی رکھتا تھا۔ فرمایا کیا اس نے اپنی ماں کی نافرمانی بھی کی تھی ؟ عرض کی ہاں یارسول اللہ ﷺ واقعی یہ ایک دفعہ ماں کی نافرمانی کا مرتکب ہوا تھا۔
آپ ﷺ نے اس کی ماں کو بلا کر فرمایا اپنے بچے کی خطا معاف کردے ۔ آخر ہے تو تمہارا ہی لخت جگر۔ ماں نے انکار کردیا ۔

(جاری ہے)

کیوں کہ اس نے ایک موقعہ پر ماں کی آنکھ پھوڑ دی تھی اور سخت دل دکھایا تھا آپ ﷺ نے فرمایا ۔ اچھا جب یہ معاف نہیں کرتی تو ماں کے گستاخی کا حشر دیکھو۔ بہت سی لکڑیاں جمع کرو اور انہیں آگ لگادو۔ اور اسے دہکتی ہوئی آگ میں ڈال دو۔ ماں نے جب یہ بات سنی تو بیتابا نہ لہجہ میں کہا۔ یارسول اللہ ﷺ یہ میرے پیٹ میں نومہینے رہا ہے دوسال اس نے میرا دودھ پیا ہے ۔ اسے میں آگ میں جلتے کیسے دیکھ سکوں گی ؟ لیجیے میں نے اس کی خطا معاف کی ۔ ادھر ماں نے معاف کیا ۔ ادھر اس کے بچے کی زبان سے نکلا۔
اشھدان لا الہ الا اللہ و اشھد ان محمد اعبدہ و رسولہ

Browse More Urdu Literature Articles