Me Apny App Ko Khob Janta Hu - Article No. 1583

Me Apny App Ko Khob Janta Hu

میں اپنے آپ کو خوب جانتا ہوں - تحریر نمبر 1583

مور اپنے نفس ونگار کی وجہ سے تعریف کے لائق سمجھا جاتا ہے مگر وہ جب اپنے پاؤں دیکھتا ہے تو شرمسار ہوجاتا ہے

پیر 13 نومبر 2017

حکایاتِ سعدی:
حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ ایک بزرگ کی محفل میں تعریف کی جارہی تھی اور ان کی خوبیاں بیان کرنے میں لوگ مبالغے سے کام لے رہے تھے۔ ان بزرگ نے جب اپنی تعریفیں سنیں تو فرمایا کے من آنم کہ من دانم یعنی میں آپ کو خوب جانتا ہوں اور جو شخص میری خوبیاں بیان کرتا ہے وہ مجھے خوب ستاتا ہے اور تم صرف میرے ظاہر کو جانتے ہوں جبکہ میرے باطن کے متعلق تمہیں کچھ علم نہیں۔

(جاری ہے)

میں دنیا کی نظر میں تو اچھا ہوں مگر میں اپنے غلیظ باطن کی وجہ سے شرمسار ہوں۔ مور اپنے نفس ونگار کی وجہ سے تعریف کے لائق سمجھا جاتا ہے مگر وہ جب اپنے پاؤں دیکھتا ہے تو شرمسار ہوجاتا ہے۔
مقصود بیان: حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ اس حکایت میں بیان کرتے ہیں کہ اپنی تعریف سن کرخوش ہونا اور آرزو کرنا کہ لوگ اس کی خوبیاں بیان کریں سراسر غلط فہمی ہے بلکہ اس کے لئے باعث ہلاکت ہے۔ لوگوں کا تعریف کرنا اپنی جگہ اس تعریف پر فخر محسوس کرنا مغروروں کی نشانی ہے اور ایسے لوگوں کا ٹھکانہ دوزخ ہے۔

Browse More Urdu Literature Articles