Naam Ahmad SAW Aik Mazboot Qila - Article No. 1381

Naam Ahmad SAW Aik Mazboot Qila

نام احمد (ﷺ)ایک مضبوط قلعہ - تحریر نمبر 1381

حضرت محمدمصطفیﷺ کانام مبارک انجیل میں بھی موجود تھا جو انبیاء کرام علیہ السلام کے سردار اور صفاء سمندر ہیں۔ان کے حلیہ اور شکل مبارک کا ذکر بھی انجیل میں موجود تھا۔

بدھ 19 جولائی 2017

حکایاتِ رومی:
حضرت محمدمصطفیﷺ کانام مبارک انجیل میں بھی موجود تھا جو انبیاء کرام علیہ السلام کے سردار اور صفاء سمندر ہیں۔ان کے حلیہ اور شکل مبارک کا ذکر بھی انجیل میں موجود تھا۔ان کے جہاد‘روزے اور کھانے کا ذکر بھی تھا۔عیسائیوں کی ایک جماعت ثواب کی خاطر جب ان کے نام اور ذکر پر پہنچی تو اس متبرک نام کو بوسہ دیتے اور آپ ﷺ کی تعریف کرتے۔
وہ لوگ اس سارے جھگڑے میں خوف وخطرے سے دور تھے۔وہ سرداروں کے شر سے محفوظ تھے۔

(جاری ہے)

حضور نبی کریم ﷺ کا نور ان کا حامی و مددگار تھا۔جو فتنوں میں پھنسے رہے بالآخر ذلیل و خوار ہوئے اور ان کا مذہب وقانون تہہ و بالا ہوگیا۔جب نام احمد (ﷺ) کسی کا یار ہوجاتا ہے تو وہ یقینا ایک مضبوط قلعہ بن جاتا ہے۔
مقصود بیان:
مولانا محمد جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ تم بھی اپنے دامن کو حضور نبی کریم ﷺ کے دامن سے وابستہ کرلو کہ دونوں جہانوں میں یہی نام کامیابی کی ضمانت اور فلاح کی علامت ہے۔حضور نبی کریم ﷺ کے دامن سے جو بھی وابستہ ہوگیا یقینا اس نے اپنے مقصد حقیقی کا پالیا۔

Browse More Urdu Literature Articles