Nadan Larkay Jaisy Haalat - Article No. 1388

Nadan Larkay Jaisy Haalat

نادان لڑکے جیسی حالت - تحریر نمبر 1388

حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے ایک بچے کو کلہاڑی دی اور اسے تاکید کی کہ اس سے لکڑیاں کاٹے ۔لڑکے نے کلہاڑی پکڑی اور مسجد کی دیوار کھودنا شروع کردی۔

ہفتہ 22 جولائی 2017

حکایاتِ سعدی:
حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے ایک بچے کو کلہاڑی دی اور اسے تاکید کی کہ اس سے لکڑیاں کاٹے ۔لڑکے نے کلہاڑی پکڑی اور مسجد کی دیوار کھودنا شروع کردی۔اس شخص نے جب لڑکے کو مسجد کی دیوار کھودتے دیکھا تو اسے ڈانٹا اور کہاکہ نالائق! میں نے کلہاڑی تجھے لکڑیاں کاٹنے کے لئے دی تھی تو اس سے مسجد کی دیوار کھودنا شروع ہوگیا ۔

(جاری ہے)


حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جو لوگ زبان جیسی پاک چیز سے اللہ عزوجل کی حمدو ثناء کی بجائے الٹی سیدھی باتیں کرتے ہیں ان کی اس نادان لڑکے جیسی حالت ہے۔
مقصود بیان:
حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ اس حکایت میں بیان کرتے ہیں کہ اللہ عزوجل نے ہمیں جس مقصد کے لئے پیدا کیا ہے ہم اس مقصد کو چھوڑ کر دنیاوی شغل اختیار کرلیں تو یہ ہمارے لئے نری بربادی ہے حالانکہ اللہ عزوجل نے ہمیں جس مقصد کے لئے پیدا کیا ہم اگر اس مقصد کو پالیں تو یہ ہماری کامیابی ہے۔

Browse More Urdu Literature Articles