Pukhta Imaan - Article No. 1686

Pukhta Imaan

پختہ ایمان - تحریر نمبر 1686

حضرت انسؓ کے مہمان خانے میں چند مہمانوں نے کھانا کھایا,کھانا کھا چکنے کے بعد انہوں نے دیکھا کہ شوربے سے دستر خوان کا رنگ زردی مائل ہو گیا, آپؓ نے خادمہ کو بلایا اور اسے دستر خوان دے کر فرمایا کہ اسے جلتے ہوئے تندور میں ڈال دو

پیر 23 اپریل 2018

حضرت انسؓ کے مہمان خانے میں چند مہمانوں نے کھانا کھایا,کھانا کھا چکنے کے بعد انہوں نے دیکھا کہ شوربے سے دستر خوان کا رنگ زردی مائل ہو گیا, آپؓ نے خادمہ کو بلایا اور اسے دستر خوان دے کر فرمایا کہ اسے جلتے ہوئے تندور میں ڈال دو,خادمہ نے ایسا ہی کیا , مہمان یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ آگ نے دستر خوان کو چھوا تک نہیں خادمہ نے اسے تندور سے صحیح سلامت باہر نکالا اس وقت وہ نہایت صاف اور سفید ہو چکا تھا اور معلوم ہوتا تھا کہ کسی نے دھو دیا ہو.

(جاری ہے)

دوست احباب نے جب یہ ماجرا دیکھا تو حضرت انسؓ سے پوچھا " اے صاحب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم یہ کیا وجہ ہے کہ دستر خوان آگ سے محفوظ رہا اور پھر صاف بھی ہو گیا؟حضرت انسؓ نے فرمایا اس کا سبب یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اس دستر خوان سے بارہا اپنے دست مبارک اور لب مبارک کو صاف کیا اس لیے اسے آگ نہیں جلا سکتی.رومی ؒ فرماتے ہیں" اے دل اگر تجھے آتش دوزخ سے نجات پانے کی فکر ہے تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا قرب حاصل کر,جب ان کے دست مبارک کو مس کرنے کی وجہ سے ایک بے جان جلنے سے محفوظ رہا ,, تو جو ان کا عاشق زار ہو گا وہ کیسے جلے گا"
پھر مہمانوں نے خادمہ سے پوچھاکہ تو نے بلا تامل دستر خوان آگ میں ڈال دیا, کیا تو ڈری نہیں کہ یہ جل جائے گا؟
اس نے جواب دیا "میں کی غلام ہوں اور مجھے یقین ہے کہ جو آپ ؓ حکم دیں گے وہ کبھی نقصان پہنچانے والا نہیں ہو گا.
رومی ؓ نصیحت فرماتے ہیں کہ
"اگر کسی شخص کا دل جہنم کی آگ سے خوف ذدہ ہو اس کوچاہیے کہ ایسے مبارک لبوں اور ہاتھوں کے قریب ہو جائے جو قرب والے ہیں.
خدا کے حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ہاتھ جس چیز کو مس کر دیں تو وہ آگ میں نہیں جل سکتی,تو جو امتی عشق مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم اور آپ سے عقیدت رکھتا ہو گا تو اسے کیا کچھ عطا ہو گا
اے عزیزم! صدق اور پختگی میں عورت سے کم نہ ہو مردان خدا اولیاء اللہ کا دامن پکڑ ان کے لمس سے تم کندھن بن جاؤ گے.
درس حیات: جو کوئی عشق رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا طالب ہے اسے چاہیے کہ وہ اولیا اللہ کی ہمنشینی اختیار کرے ان کی صحبت اور نگاہ سے عشق کا وہ رنگ نصیب ہو گا کہ وہ دونوں جہان میں لا یحتاج ہو جائے گا

Browse More Urdu Literature Articles