Saanp Ka Anda - Article No. 1661

Saanp Ka Anda

سانپ کا انڈہ - تحریر نمبر 1661

ان کا پاؤں اتفاقاََ ایک زہرے سانپ کے انڈے پر پڑگیا اور وہ پس گیا اور اس کے زہر کے اثر سے حضرت حبیب بن فدیک رضی اللہ عنہ کی آنکھیں بالکل سفید ہوگئیں اورنظر جاتی رہی

جمعہ 12 جنوری 2018

سچی حکایات:
ایک صحابی حضرت حبیب بن فدیک رضی اللہ عنہ کہیں جارہے تھے کہ ان کا پاؤں اتفاقاََ ایک زہرے سانپ کے انڈے پر پڑگیا اور وہ پس گیا اور اس کے زہر کے اثر سے حضرت حبیب بن فدیک رضی اللہ عنہ کی آنکھیں بالکل سفید ہوگئیں اورنظر جاتی رہی، یہ حال دیکھ کر ان کے والد بہت پریشان ہوئے اور انہیں لے کر حضور سرور عالم ﷺ کی خدمت میں پہنچے حضور ﷺ نے سارا قصہ سن کر اپنا تھوک مبارک ان کی آنکھوں میں ڈالا تو حضرت حبیب بن فدیک کی اندھی آنکھیں فوراََ روشن ہوگئیں اورانہیں نظر آنے لگا راوی کا بیان ہے کہ میں نے خود حضرت ِ فدیک کو دیکھا اس وقت ان کی عمر اسی سال کی تھی اور آنکھیں تو ان کی بالکل سفید تھی مگر حضور کی تھوک مبارک کے اثر سے نظر اتنی تیز تھی کہ سوئی میں دھاگہ ڈال لیتے تھے ۔

(جاری ہے)


سبق: ہمارے حضور ﷺ کی مثل بننے والوں کے لئے مقامِ نور پیدا ہوجائے اور وہ ہیں کہ ان کی تھوک کے متعلق ریل گاڑیوں میں لکھا ہوتا ہے کہ تھوکومت۔ اس سے بیماری پھیلتی ہے“۔ پھر مرض وشفا دونوں برابر کیسے ہوسکتی ہیں؟

Browse More Urdu Literature Articles