Sheikh Mamil Mureedo Ko Aik Nafs Wahid Manta Hy - Article No. 1578

Sheikh Mamil Mureedo Ko Aik Nafs Wahid Manta Hy

شیخ کامل مریدوں کو ایک نفس واحد بناتا ہے - تحریر نمبر 1578

حقیقی عالم دین کا سمندر ہوتا ہے سالک کو چاہیے کہ اس سے رہنمائی حاصل کرے ۔ حاسدوں کی صحبت سے گریز کرو کہ وہ تفرقہ پیدا کرنے والے ہیں

جمعرات 9 نومبر 2017

حکایاتِ رومی:
عالم کے اندر علم کادرخت ہے جس میں آبِ حیات پایا جاتا ہے ۔ علم باری کا سب سے کم درجہ کا نتیجہ ابدی زندگی ہے۔ علم بے پایاں ہے اوراس کے ہزاروں نام مناسب ہیں۔ نام سے ترقی کرکے صفات کو دیکھو۔ صفات سے ذات تک راہنمائی ہوتی ہے اور اسی طرح نفس خودی سے نجات پاکر غلبہ وحدت میں آجاتا ہے ۔ ناموں سے نکل کر حقیقت اور معنی تک پہنچا تو راحت ملتی ہے۔

(جاری ہے)

جیسے اشیاء کی حقیقت عارضی تبدیلی سے نہیں بدلتی ایسے ہی شیخ کامل کی عارضی ریاکاری سے اس کا اخلاص نہیں بدل جاتا۔ اہل حسد کی بات تو تفرقہ پیدا کرتی ہے جبکہ شیخ کامل مریدوں کو ایک نفس واحد بناتا ہے۔
مقصود بیان: مولانا محمد جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ حقیقی عالم دین کا سمندر ہوتا ہے سالک کو چاہیے کہ اس سے رہنمائی حاصل کرے ۔ حاسدوں کی صحبت سے گریز کرو کہ وہ تفرقہ پیدا کرنے والے ہیں۔ کسی کے ظاہری نام کی جانب غور نہ کرو بلکہ اس کے باطن کو دیکھو کہ واقعی وہ حقیقی معنوں میں اس قابل ہے کہ اس کی پیروی کی جاسکے۔

Browse More Urdu Literature Articles