Siyah Saanp - Article No. 1687

Siyah Saanp

سیاہ سانپ - تحریر نمبر 1687

رسول اللہ ﷺ نے ایک بار وضو کرنے کے بعد موزہ پہننے کا قصد فرمایالیکن دیکھا کہ اچانک آپ ﷺ کا موزہ ایک عقب لے کر اڑ گیا

منگل 24 اپریل 2018

رسول اللہ ﷺ نے ایک بار وضو کرنے کے بعد موزہ پہننے کا قصد فرمایالیکن دیکھا کہ اچانک آپ ﷺ کا موزہ ایک عقب لے کر اڑ گیا۔آپ ﷺ یہ ماجرہ دیکھ کر حیران ہوئے۔تھوڑی ہی دیر بعد آپ ﷺ نے دیکھا کہ عقاب نے موزہ کا منہ زمین کی طرف کیا جس سے ایک سیاہ سانپ گرا۔اس عمل کے بعد عقاب نے موزہ آپ ﷺ کی خدمت میں پیش کر کے عرض کیا! “یارسول اللہ ﷺ میں نے اسی ضرورت سے گستاخی کی تھی کہ اس کے اندر سانپ گھسا ہواتھا۔

مجھے حق تعالیٰ شانہ نے آپ ﷺ کی حفاظت پر مامور فرمایا ورنہ میری کیا مجال تھی کہ آپﷺ کے حضور ایسی بے ادبی کرتا۔

(جاری ہے)

”حضور ﷺ نے اللہ عزوجل کا شکر ادا کیا اور فرمایا” ہم نے جس حادثہ کو باعثِ صدمہ سمجھا وہ دراصل باعثِ رحمت تھا” عقاب نے عرض کیا ” میں نے ہوا میں اڑتے ہوئے موزہ شریف میں سانپ دیکھ لیا تو یہ میرا کمال نہیں یا رسول اللہ ﷺ یہ آپ ﷺ ہی کے نور اور روشنی کا فیضان اور عکس تھا۔ آپ ﷺ تو سراج منیر ہیں اگر کسی دل کے اندھے کو نظر نہیں آتا تو یہ اس کا اپنا قصور ہے، کیونکہ تاریکی کا عکس تاریک ہی ہوتا ہے،”

درسِ حیات: آئی ہوئی مصیبت کسی بڑی مصیبت سے بچانے کا ذریعہ ہوتی ہے،اس لئے حالات کو سپرد اللہ ہی رکھنا چاہیے۔

Browse More Urdu Literature Articles