Tera Maar Jana Hi Behtar Hy - Article No. 1537

Tera Maar Jana Hi Behtar Hy

تیرا مر جانا ہی بہتر ہے - تحریر نمبر 1537

حجاج بن یوسف نے ان درویش سے کہا کہ میرے حق میں دعا کریں۔ اس درویش نے دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے اور کہا:اے اللہ!حجاج کو موت دے دے

جمعرات 12 اکتوبر 2017

تیرا مر جانا ہی بہتر ہے
حکایاتِ سعدی:
حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ ایک درویش جامستجا ب الدعوات تھے ان کے پاس حجاج بن یوسف جو کم وبیش ایک لاکھ بیس ہزار مسلمانوں کا قاتل تھا بغداد میں ان کے پاس آیا۔ حجاج بن یوسف نے ان درویش سے کہا کہ میرے حق میں دعا کریں۔ اس درویش نے دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے اور کہا:اے اللہ!حجاج کو موت دے دے۔

(جاری ہے)

حجاج بن یوسف نے جب اس درویش کی بات سنی تو گھبرا گیا اور کہنے لگا کہ یہ کیا دعا کرتے ہیں؟ ان درویش نے کہا میری یہ دعا تیری لئے اور دیگر تمام مسلمانوں کے حق میں بہتر ہے۔ اے مظلوموں کو تنگ کرنے والے! تیرے ظلم کا بازار کب تک گرم رہے گا؟ تیری یہ حکومت تیرے کسی کام کی نہیں اور تیرا مرجانا ہی بہتر ہے کیونکہ تیری وجہ سے اللہ عزوجل کی مخلوق کا جینا دوبھر ہوچکا ہے۔
مقصود بیان:حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ اس حکایت میں بیان کرتے ہیں کہ اے ظالم حکمرانو! تم اپنے ظلم کی بدولت اللہ عزوجل کے غضب کو دعوت دیتے ہو اور جب مظلوم اللہ عزوجل کی بارگاہ میں دعا کرتا ہے تو اللہ عزوجل اس کی دعا کو رد نہیں کرتا اور اس کی حمایت کرتا ہے۔

Browse More Urdu Literature Articles